آئندہ برس کے سرمائی اولمپیک کی مشعل کی تقریب رونمائی
Feb ۱۰, ۲۰۱۷ ۱۵:۵۱ Asia/Tehran
سن دوہزار اٹھارہ کے سرمائی اولمپیک کھیلوں کی مشعل کی جنوبی کوریا میں رونمائی کردی گئی ہے -
دوہزار اٹھارہ کا سرمائی اولمپیک آئندہ سال آٹھ فروری کو جنوبی کوریا کے شہر پیونگ چانگ میں شروع ہوگا۔
جنوبی کوریا میں آئندہ برس ہونے والے سرمائی اولمپیک کمیٹی کے سربراہ لی ھی بوئم، اور جنوبی کوریا کے کھیل و ثقافت اور سیاحت کے محکمے کے نائب وزیر یو دونگ، سیئول کے میئر، اور بین الاقوامی اولمپیک کمیٹی کے رکن لینڈ برگ نے سرمائی اولمپیک کی مشعل کی رونمائی کی تقریب میں شرکت کی۔
آئندہ سال فروری میں جنوبی کوریا میں ہونے والے سرمائی اولمپیک میں دنیا کے پچانوے ملکوں کے سات ہزار کھلاڑی مختلف کھلیوں کے مقابلے میں شرکت کریں گے۔
آئندہ برس کا سرمائی اولمپیک آٹھ سے پچیس فروری تک جاری جاری رہے گا۔