آئندہ برس کے سرمائی اولمپیک کی مشعل کی تقریب رونمائی
https://urdu.sahartv.ir/news/sports-i271329-آئندہ_برس_کے_سرمائی_اولمپیک_کی_مشعل_کی_تقریب_رونمائی
سن دوہزار اٹھارہ کے سرمائی اولمپیک کھیلوں کی مشعل کی جنوبی کوریا میں رونمائی کردی گئی ہے -
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۱۰, ۲۰۱۷ ۱۵:۵۱ Asia/Tehran
  • آئندہ برس کے سرمائی اولمپیک کی مشعل کی تقریب رونمائی

سن دوہزار اٹھارہ کے سرمائی اولمپیک کھیلوں کی مشعل کی جنوبی کوریا میں رونمائی کردی گئی ہے -

دوہزار اٹھارہ کا سرمائی اولمپیک آئندہ سال آٹھ فروری کو جنوبی کوریا کے شہر پیونگ چانگ میں شروع ہوگا۔

جنوبی کوریا میں آئندہ برس ہونے والے سرمائی اولمپیک کمیٹی کے سربراہ لی ھی بوئم، اور جنوبی کوریا کے کھیل و ثقافت اور سیاحت کے محکمے کے نائب وزیر یو دونگ، سیئول کے میئر، اور بین الاقوامی اولمپیک کمیٹی کے رکن لینڈ برگ نے سرمائی اولمپیک کی مشعل کی رونمائی کی  تقریب میں شرکت کی۔

آئندہ سال فروری میں جنوبی کوریا میں ہونے والے سرمائی اولمپیک میں دنیا کے پچانوے ملکوں کے سات ہزار کھلاڑی مختلف کھلیوں کے مقابلے میں شرکت کریں گے۔

آئندہ برس کا سرمائی اولمپیک آٹھ سے پچیس فروری تک جاری جاری رہے گا۔