کشتی کا عالمی کپ ایران کی ٹیم فائنل میں پہنچ گئی
ایران کی فری اسٹائل کشتی کی قومی ٹیم ، منگولیا کے مقابلے میں فتح حاصل کرتے ہوئے فائنل مقابلوں میں پہنچ گئ ہے
ایران کے مغربی شہر کرمانشاہ میں فری اسٹائل کشتی کے عالمی مقابلوں میں ایران کی کشتی کی قومی ٹیم منگولیا کو ایک کے مقابلے میں سات سے شکست دیتے ہوئے فائنل مرحلے میں پہنچ گئی ہے - فائنل میں ایران کی قومی ٹیم کا مقابلہ گروپ ون کی پہلی ٹیم سے ہوگا -خیال ہےکہ گروپ ون کی فاتح ٹیم امریکا کی ہوگی - ایران کی فری اسٹائل کشتی کی قومی ٹیم نے جمعرات کے دن اور جمعرات کی شب میں ترکی اور ہندوستان کی کشتی کی ٹیموں کا مقابلہ کیا تھا اور صفر کے مقابلے میں آٹھ سے زبردست کامیابی حاصل کی تھی - فری اسٹائل کشتی کے پینتالیسویں عالمی مقابلے جمعرات کی صبح سے ایران کے مغربی شہر کرمانشاہ میں ہو رہے ہیں جن میں دنیا کی آٹھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں - مقابلوں میں شریک ٹیموں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے - پہلے گروپ میں امریکہ ، روس ، جمہوریہ آذربائیجان اور جارجیا کی ٹیمیں ہیں جبکہ دوسرے گروپ میں ایران ، ترکی ، ہندوستان ، اور منگولیا کی ٹیمیں شامل ہیں - ایران کی فری اسٹائل کشتی کی قومی ٹیم اس سے پہلے انیس سو چھیانوے میں تہران میں دوہزارچھے میں ساری میں ، دوہزار بارہ میں باکو میں ، دوہزار تیرہ میں تہران میں ، دوہزار چودہ ، پندرہ اور سولہ میں امریکہ کے شہر لس آنجلس میں ہونے والے فری اسٹائل کشتی کے عالمی مقابلوں میں پہلا مقام حاصل کرچکی ہے جبکہ گیارہ بار دوسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے