ہندوستان: نئی دہلی میں نشانے بازی کا عالمی مقابلہ
https://urdu.sahartv.ir/news/sports-i273094-ہندوستان_نئی_دہلی_میں_نشانے_بازی_کا_عالمی_مقابلہ
ہندوستان میں نشانے بازی یا شوٹنگ کے عالمی کپ کا پہلا مرحلہ شروع ہو گیا ہے جس میں ایران کے بھی کھلاڑی شریک ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۲۴, ۲۰۱۷ ۱۲:۳۷ Asia/Tehran
  • ہندوستان: نئی دہلی میں نشانے بازی کا عالمی مقابلہ

ہندوستان میں نشانے بازی یا شوٹنگ کے عالمی کپ کا پہلا مرحلہ شروع ہو گیا ہے جس میں ایران کے بھی کھلاڑی شریک ہیں۔

 نئی دہلی میں نشانے بازی یا شوٹنگ کا عالمی کپ جمعے کو شروع ہو گیا جس میں دنیا کے انچاس ملکوں کے چار سو باون کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں- ایران کے مرد اور خاتون کھلاڑیوں کا مقابلہ جمعے کو رائفل شوٹنگ میں ہو گا اور اس کا فائنل مقابلہ بھی آج ہی مکمل ہو گا-

نشانے بازی یا شوٹنگ کے عالمی کپ میں ایران کے آٹھ کھلاڑی شریک ہیں جو بلو گن ، پستول اور میکس مقابلوں میں شرکت کریں گے-

نئی دہلی میں جاری شوٹنگ کا یہ عالمی مقابلہ یکم مارچ کو ختم ہو گا- شوٹنگ کے عالمی کپ کا دوسرا مرحلہ سات سے ستائیس مارچ تک میکسیکو میں ہو گا-