ایشیائی کھیلوں میں ایران کے مزید تین تمغے
https://urdu.sahartv.ir/news/sports-i333835-ایشیائی_کھیلوں_میں_ایران_کے_مزید_تین_تمغے
انڈونیشیا میں جاری ایشیائی کھیلوں میں شامل ایرانی دستے نے مزید تین تمغے اپنے نام کر لیے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۲۶, ۲۰۱۸ ۱۴:۲۱ Asia/Tehran
  • ایشیائی کھیلوں میں ایران کے مزید تین تمغے

انڈونیشیا میں جاری ایشیائی کھیلوں میں شامل ایرانی دستے نے مزید تین تمغے اپنے نام کر لیے ہیں۔

 ایران کی خاتون کراٹے کار رزیتا علی پور نے ایشیائی کھیلوں کے دوران ملک کے لیے چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔ رزیتا علی پور جنوبی کوریا، تھائی لینڈ اور ازبکستان کی کھلاڑیوں کو ہرانے کے بعد فائنل میں چینی کھلاڑی کے مقابلے پر میدان میں اتریں۔انہوں نے اپنی چینی حریف کے ساتھ کانٹے کا مقابلہ کیا اور کوئی بھی کھلاڑی پوائنٹ حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہوسکا آخر کار جیوری کے فیصلے کے مطابق چینی کھلاڑی کو فاتح قرار دیا گیا۔ایران کی ہی تہمینہ کربلائی نے بھی پنجاک سیلات کے مقابلے میں ویتنام کی کھلاڑی کے مقابلے میں شکست قبول کرتے ہوئے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ایران کے علی ہاشمی نے ایک سو پانچ کلوگرام کے مقابلوں میں کانسی کا تمعہ اپنے نام کرلیا۔ایشیائی مقابلوں میں شریک ایرانی دستہ اب تک سونے اور چاندی کے چودہ، چودہ جبکہ کانسی کے گیارہ تمغے حاصل کر چکا ہے۔ اور انتالیس تمغوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔انڈونیشیا میں جاری ایشیائی مقابلوں میں ایران کا تین سو ستر کھلاڑیوں پر مشتمل دستہ شریک ہے جن میں دوسو اسی مرد اور اٹھانوے خواتین شامل ہیں۔ایشیائی مقابلوں میں دنیا کے پینتالیس ملکوں کے گیارہ ہزار سے زائد کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔اٹھارہ اگست سے انڈونیشیا کے شہروں جکارتہ اور پالم بانگ میں شروع ہونے والے ایشیائی مقابلے دو ستمبر تک جاری رہیں گے۔