ایشین گیمز میں ایران کے مزید طلائی تمغے
انڈونیشیا میں جاری ایشین گیمز میں ایران نے سونے چاندی اور کانسی کے مزید تمغے حاصل کئے ہیں۔
ایران کے سوپر ہیوی ویٹ، ویٹ لیفٹر بہداد سلیمی اور سعید علی حسینی نے ایک سو پانچ کلوگرام کے وزن کے مقابلے میں بالترتیب سونے اور چاندی کے تمغے حاصل کئے- ایران کے سوپر ہیوی ویٹ، ویٹ لیفٹر بہداد سلیمی نے پیر کو ایک ہی بار میں دو سو آٹھ کلوگرام وزن اور دو مرحلوں میں دو سو ترپن کلوگرام وزن اٹھا کر مجموعی طور پر چارسو اکسٹھ کلو گرام وزن اٹھانے کا کارنامہ انجام دیا اور سونے کا تمغہ حاصل کیا-
ایران کے ہی ایک اور سوپر ہیوی ویٹ، ویٹ لیفٹر سعید علی حسینی نے اسی وزن کے مقابلے میں ایک بار میں دو سو آٹھ اور دو مرحلوں میں دو سو اڑتالیس کلو گرام وزن اٹھایا اور یوں مجموعی طور پر دو سو چھپن کلوگرام وزن اٹھا کر چاندی کا تمغہ حاصل کیا-
ایران کی آرچری یا تیر اندازی کی ٹیم نے بھی ایشین گیمز میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا- ایشین گیمز میں شریک ایرانی کھلاڑیوں کے دستے نے اب تک مختلف مقابلوں میں سونے کے سولہ، چاندی کے پندرہ اور کانسی کے چودہ تمغے حاصل کئے ہیں اور یوں ایران مجموعی طور پر پانچویں نمبر ہے۔