ایران نے تیسری ویسٹ ایشیا اسکواش چمپیئن شپ جیت لی
https://urdu.sahartv.ir/news/sports-i352981-ایران_نے_تیسری_ویسٹ_ایشیا_اسکواش_چمپیئن_شپ_جیت_لی
اسلامی جمہوریہ ایران کی اسکواش کی قومی ٹیم نے تیسری ویسٹ ایشیا اسکواش چمپیئن شپ جیت لی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۰۵, ۲۰۱۹ ۱۴:۲۷ Asia/Tehran
  • ایران نے تیسری ویسٹ ایشیا اسکواش چمپیئن شپ جیت لی

اسلامی جمہوریہ ایران کی اسکواش کی قومی ٹیم نے تیسری ویسٹ ایشیا اسکواش چمپیئن شپ جیت لی ہے۔

ایران کے شمالی شہر گرگان میں منعقدہ تیسری ویسٹ ایشیا اسکواش چمپیئن شپ کے آخری مقابلے میں ایران کی ٹیم نے قطر کی قومی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں دو پوائنٹ سے شکست دے دی اور یوں یہ چمپئین شپ جیت لی-

کویت نے تیسری پوزیشن حاصل کی - تیسری ویسٹ ایشیا اسکواش چمپیئن شپ دو اگست کو ایران کے شمالی شہر گرگان میں شروع ہوئی تھی جو اب ختم ہوگئی ہے۔