پرتائیکوانڈو فیڈریشن کی درجہ بندی، چار ایرانی کھلاڑی سر فہرست
https://urdu.sahartv.ir/news/sports-i354616-پرتائیکوانڈو_فیڈریشن_کی_درجہ_بندی_چار_ایرانی_کھلاڑی_سر_فہرست
ورلڈ پیرا تائیکواندو فیڈریشن کی جدید ترین درجہ بندی کے مطابق، چار ایرانی کھلاڑی اپنے اپنے وزن میں سب سے آگے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۰۷, ۲۰۱۹ ۱۵:۱۸ Asia/Tehran
  • پرتائیکوانڈو فیڈریشن کی درجہ بندی، چار ایرانی کھلاڑی سر فہرست

ورلڈ پیرا تائیکواندو فیڈریشن کی جدید ترین درجہ بندی کے مطابق، چار ایرانی کھلاڑی اپنے اپنے وزن میں سب سے آگے ہیں۔

ورلڈ پیرا تائیکواندو فیڈریشن کی جدید ترین درجہ بندی کے مطابق خواتین کے سیکشن میں اٹھاون کلو کے ایونٹ میں ایرانی کھلاڑی مہتاب نبوی ایک سو دس پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہیں۔ مردوں کی درجہ بندی میں سکسٹی کلو کے ایونٹ میں سعید صادقیان پور، سیونٹی فائیو کلوگرام ایونٹ میں احمد نریمانی اور انڈر سیونٹی فائیو میں مہدی پور ہمتا بالترتیب دوسو اٹھانوے، دوس پینتالیس اور دوسو اکیاسی پوائنٹس کے ساتھ مضبوط پوزیشن بنائے ہوئے ہیں۔ایران ہی کے مہدی بہرامی ایک سو چوبیس پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔عالمی تائیکواندو فیڈریشن کے مطابق معذور ایرانی کھلاڑی پور ہمتا نے ٹوکیو پیرالمپک دو ہزار بیس کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔