ایشیائی والی بال میں ایران نے چین کو شکست دے دی
Sep ۱۸, ۲۰۱۹ ۱۱:۱۳ Asia/Tehran
ایران کی قومی والی بال ٹیم نے ایشائی مقابلوں میں چین کو زبردست شکست دی ہے۔
ایران کے والی بال ٹیم نے تہران کے آزادی اسٹیڈیم کھیلے جانے والے ایشیائی مقابلوں میں چین کے خلاف میدان میں اپنی مہارت کے جوہر د کھاتے ہوئے مسلسل تینوں سیٹ میں چین کو شکست دے دی۔ایران کی قومی والی بال ٹیم نے بالتریب پچیس تیئیس، پچیس اٹھارہ اور پچیس سترہ سے کامیابی حاصل کی ہے۔بیسیویں ایشیائی والی بال مقابلے تیرہ ستمبر سے ایران کے دارالحکومت تہران میں شروع ہوئے ہیں اور اکیس ستمبر تک جاری رہیں گے۔ایشیائی والی بال مقابلوں کی سب سے بہترین آٹھ ٹیمیں اولمپیک کوالیفائی مقابلوں میں حصہ لے سکیں گی۔اولمپک کوالیفائی مقابلوں کا انعقاد جنوری دوہزار بیس میں ہوگا اور ان مقابلوں کی پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم ٹوکیو اولمپک دوہزار بیس میں حصہ لے سکے گی۔