ایرانی والیبال ٹیم کی ہندوستان پر فتح
Sep ۱۹, ۲۰۱۹ ۱۲:۵۳ Asia/Tehran
ایران کی قومی والیبال ٹیم نے ایشین کپ کے مقابلے کے دوسرے مرحلے کے اپنے آخری میچ میں ہندوستان کی قومی والیبال ٹیم کو یکطرفہ مقابلے میں شکست دے دی
ایران کی قومی والیبال ٹیم نے تہران کے آزادی اسیٹیڈیم میں ایشین کپ کے مقابلے میں ہندوستان کی ٹیم کو تین لگاتار سیٹ میں شکست دے دی - ایران کی ٹیم نے ہندوستان کی ٹیم پچیس سولہ ، پچیس اکیس اور پچیس اکیس سے شکست دی - اس سے پہلے ایران کی ٹیم نے چین کی بھی والیبال ٹیم کولگاتار تین سیٹ میں شکست دی تھی- ایران کی قومی والیبال ٹیم ، چین اور ہندوستان کے مقابلے میں جیت حاصل کرکے کواٹر فائنل میں پہنچ گئی ہے - ایران کی ٹیم چین ہندوستان اور آسٹریلیا کے ساتھ ایک گروپ میں تھی - بیسواں والیبال ایشین کپ تیرہ سے اکیس ستمبر تک تہران میں جاری ہے -