ایران کی قومی والی بال ٹیم ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں
Sep ۲۰, ۲۰۱۹ ۱۲:۴۸ Asia/Tehran
ایران کی قومی والی بال ٹیم تائیوان کو شکست دے کر ایشیا کپ کے مقابلوں کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہے۔
تہران کے آزادی اسٹیڈیم میں جاری ایشیاکپ کے کوارٹر فائل میں ایران کی قومی والی بال ٹیم نے تائیوان کو مسلسل تین سیٹس میں شکست دے دی۔
ایران کی ٹیم نے پورے میچ کے دوران، بالترتیب پچیس، انیس، ستائیس پچیس اور پچیس اکیس سے تائیوان پر برتری جمائے رکھی۔
ایران کی قومی والی بال ٹیم جمعے کی شام سیمی فائل میچ کے لیے جنوبی کوریا کی ٹیم کے مقابلے میں اترے گی۔
والی بال کے ایشیائی مقابلے تیرہ ستمبر سے تہران کے آزادی اسٹیڈیم میں شروع ہوئے ہیں اور اکیس ستمبر تک جاری رہیں گے۔