ایران ایشین کپ والیبال کے فائنل میں
Sep ۲۱, ۲۰۱۹ ۱۲:۲۷ Asia/Tehran
ایران کی قومی والیبال ٹیم ، ایشین کپ کے سیمی فائنل میں جنوبی کوریا کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئی ہے جہاں اس کا مقابلہ آسٹریلیا سے ہو رہا ہے
ایران کی والیبال ٹیم نے ایشین کپ سیمی فائنل میں جو تہران کے آزادی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جنوبی کوریا کی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں تین سیٹوں میں شکست دی - اس سے پہلے ایران کی ٹیم سری لنکا قطر ہندوستان اور تائیوان کو شکست دے چکی تھی ۔ جنوبی کوریا کو ایران سے شکست ایک ایسے وقت ہوئی جب جنوبی کوریا کی ٹیم نےسیمی فائنل سے قبل اپنے سبھی چھے میچ جیت لئے تھے - ایران اور آسٹریلیا کے درمیان فائنل میچ آج کھیلا جارہا ہے -