ایران کے زیر اہتمام چونتیسویں بین الاقوامی سائکلینگ ٹور کا آغاز
Oct ۰۳, ۲۰۱۹ ۱۴:۵۶ Asia/Tehran
اسلامی جمہوریہ ایران کے زیر اہتمام چونتیسویں بین الاقوامی سائکلینگ ٹور کا آغاز ہو گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایران کے زیر اہتمام چونتیسویں بین الاقوامی سائکلینگ ٹور میں چودہ ملکی اور غیرملکی ٹیمیں شریک ہیں۔ اس ٹور میں اسلامی جمہوریہ ایران، ملائیشیا، روس، قزاقستان، بحرین، جنوبی افریقہ، ہانگ کانگ، چین، بیلاروس اور بیلجیئم کی ٹیمیں شریک ہیں۔ چونتیسویں بین الاقوامی سائکلینگ ٹور میں ایران کی چار اور ملائیشیا کی دو ٹیموں نے حصہ لیا ہے۔