ماسکو دو ہزارانیس کاراٹہ پریمیم لیگ ایران نے جیت لیا
Oct ۰۷, ۲۰۱۹ ۱۲:۴۶ Asia/Tehran
ماسکو میں کاراٹہ کے دوہزار انیس کے پریمیم لیگ ون کے بین الاقوامی مقابلوں میں ایران کی ٹیم نے سونے کے تین چاندی کا ایک اور کانسے کا ایک تمغہ جیت کر پہلی پوزیشن حاصل کی ہے
ارنا کی رپورٹ کے مطابق ماسکو دوہزار انیس کاراٹہ پریمیم ون کے مقابلوں میں دنیا کے پچاسی ملکوں کے چار سوبیالیس کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ یہ مقابلے جمعے کو شروع ہوئے اور اتوار کو اختتام پذیر ہوگئے - مقابلوں کے اختتام پر ایرانی کھلاڑیوں نے سب سے زیادہ تمغے حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ ایرانی کھلاڑیوں ذبیح اللہ پورشیب اور خواتین کے مقابلوں میں سارا بہمنیار اور رزیتا علیپور نے سونے کے تمغے حاصل کئے ، سجاد گنج زادہ نے چاندی اور بہمن عسکری نے کانسے کا تمغہ جیتا ۔ ماسکو دوہزار انیس کاراٹہ پریمیم لیگ میں اسپین نے دوسری اور جمہوریہ آذربائیجان نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔