خاتون ایرانی کھلاڑی نے عالمی ووشو کپ جیت لیا
https://urdu.sahartv.ir/news/sports-i356691-خاتون_ایرانی_کھلاڑی_نے_عالمی_ووشو_کپ_جیت_لیا
خاتون ایرانی کھلاڑی نے چین میں منعقدہ عالمی ووشو کپ کا ٹائٹل جیت لیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۲۳, ۲۰۱۹ ۰۹:۵۷ Asia/Tehran
  • خاتون ایرانی کھلاڑی نے عالمی ووشو کپ جیت لیا

خاتون ایرانی کھلاڑی نے چین میں منعقدہ عالمی ووشو کپ کا ٹائٹل جیت لیا ہے۔

پندرہویں ووشو کپ کے عالمی مقابلوں کے پینسٹھ کلوگرام کے ایونٹ میں ایرانی کھلاڑی الھہ منصوریان نے اپنی ترک حریف کو دو راؤنڈ سے ہرا کر سونے کا تمغہ اپنے نام کرلیا۔ اس سے پہلے انہوں نے لبنان اور فرانس سے تعلق رکھنے والی حریف کھلاڑیوں کو شکست سے دوچار کیا تھا۔ 
 پیر کے روز بھی دو خاتون ایرانی کھلاڑیوں شہربانو منصوریان اورمریم ہاشمی نے بھی سونے کے تمغے حاصل کیے تھے۔
ووشو کے عالمی مقابلوں میں مردوں کے ایونٹ میں ایرانی کھلاڑی محمد علی مجیری نے بھی سونے کا تمغہ حاصل کیا ہے۔
ووشو کے پندرہویں عالمی مقابلے انیس اکتوبر سے چین کے شہر شنگھائی میں شروع ہوئے تھے جو آج شام کو ختم ہوجائیں گے۔ ان مقابلوں میں دنیا کے ایک سو دو ملکوں کے چھے سو کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔