پیرالمپک کا نشان شجاعت نابینا ایرانی کھلاڑی کے نام
https://urdu.sahartv.ir/news/sports-i356844-پیرالمپک_کا_نشان_شجاعت_نابینا_ایرانی_کھلاڑی_کے_نام
بین الاقوامی پیرالمپک کمیٹی کا نشان شجاعت ایران کی قومی پیرا اسکی ٹیم کی نابینا خاتون کھلاڑی الہہ قلی فلاح کو دیا گیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۲۶, ۲۰۱۹ ۱۱:۰۷ Asia/Tehran
  •  پیرالمپک کا نشان شجاعت نابینا ایرانی کھلاڑی کے نام

بین الاقوامی پیرالمپک کمیٹی کا نشان شجاعت ایران کی قومی پیرا اسکی ٹیم کی نابینا خاتون کھلاڑی الہہ قلی فلاح کو دیا گیا۔

پیونگ چانگ دوہزار اٹھارہ کے سرمائی پیرالمپک کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی تقریب جرمنی کے شہر بن میں منعقد ہوئی۔ پیرالمپک کی بین الاقوامی کمیٹی نے پیرا اولمپیک کا نشان شجاعت ایران کی قومی پیر اسکی ٹیم کی نابینا خاتون کھلاڑی الہہ قلی فلاح کو دیا ۔
یہ میڈل ہر دو سال پر ایسے کھلاڑیوں کو دیا جاتا ہے جو ایسا کارنامہ انجام دیتے ہیں جو عام عام لوگوں کے بس میں نہیں ہوتا۔ اولمپیک کی بین الاقوامی کمیٹی کا اعلی ترین میڈل ایران کی قومی پیرالمپک  کمیٹی کے سربراہ محمود خسروی وفا کو دیا گیا۔ محمود خسروی وفا نے معذوروں، نابیناؤں اور کم بیناؤں کے کھیلوں کے فروغ کے لیے بھرپور کوششیں انجام دی ہیں۔