پیرالمپک کا نشان شجاعت نابینا ایرانی کھلاڑی کے نام
Oct ۲۶, ۲۰۱۹ ۱۱:۰۷ Asia/Tehran
بین الاقوامی پیرالمپک کمیٹی کا نشان شجاعت ایران کی قومی پیرا اسکی ٹیم کی نابینا خاتون کھلاڑی الہہ قلی فلاح کو دیا گیا۔
پیونگ چانگ دوہزار اٹھارہ کے سرمائی پیرالمپک کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی تقریب جرمنی کے شہر بن میں منعقد ہوئی۔ پیرالمپک کی بین الاقوامی کمیٹی نے پیرا اولمپیک کا نشان شجاعت ایران کی قومی پیر اسکی ٹیم کی نابینا خاتون کھلاڑی الہہ قلی فلاح کو دیا ۔
یہ میڈل ہر دو سال پر ایسے کھلاڑیوں کو دیا جاتا ہے جو ایسا کارنامہ انجام دیتے ہیں جو عام عام لوگوں کے بس میں نہیں ہوتا۔ اولمپیک کی بین الاقوامی کمیٹی کا اعلی ترین میڈل ایران کی قومی پیرالمپک کمیٹی کے سربراہ محمود خسروی وفا کو دیا گیا۔ محمود خسروی وفا نے معذوروں، نابیناؤں اور کم بیناؤں کے کھیلوں کے فروغ کے لیے بھرپور کوششیں انجام دی ہیں۔