اسلامی جمہوریہ ایران کی ساحلی فٹبال ٹیم ، مصر کو ہرا کر بین البراعظمی سیمی فائنل میں پہنچ گئی
ایران کی ساحلی فٹبال ٹیم ، بدھ کو متحدہ عرب امارات میں دوہزار انیس کے بین البراعظمی بیچ فٹبال کپ کے دوسرے مرحلے میں مصر کے مقابلے میں میدان میں اتری اور تین گول کے مقابلے میں پانچ گول مار کر براعظم افریقہ کی بیچ فٹبال چمپئین مصری ٹیم کو شکست سے دوچار کر دیا۔ایران کی قومی ٹیم سے شکست کے بعد مصر کی قومی ٹیم میچ سے باہر ہوگئی۔ایران کی قومی بیچ فٹبال ٹیم ، جمعرات کو روس کا مقابلہ کرے گی۔ایران کی قومی بیچ فٹبال ٹیم کے کھلاڑیوں نے منگل کو چار کے مقابلے میں سات گول سے میکسیکو کو شکست سے دوچار کیا تھا۔متحدہ عرب امارات میں دوہزار انیس کے بین البراعظمی بیچ فٹبال کپ کے مقابلوں میں ایران ، روس ، میکسیکو، مصر ، اٹلی ، اسپین اور جاپان کی ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہے اور متحدہ عرب امارات اس میچ کی میزبانی کر رہا ہے۔