ایران نے کبڈی کا عالمی کپ جیت لیا
Nov ۱۶, ۲۰۱۹ ۱۲:۵۰ Asia/Tehran
اسلامی جمہوریہ ایرانی کی قومی کبڈی ٹیم نے عالمی مقابلوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔
ایران کے جنوبی جزیرے کیش میں منعقدہ عالمی کبڈی کپ کے فائنل کے پہلے سیٹ میں ایرانی کھلاڑیوں نے اپنی مکمل مہارت کے جوہر دیکھاتے ہوئے کینیا کی ٹیم کو تئیس-آٹھ سے شکست دی۔
میچ کے دوسرے سیٹ میں بھی ایرانی کھلاڑی پوری طرح حاوی رہے اور یہ سیٹ بھی بیالیس بائیس سے جیت کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔
ان مقابلوں میں پاکستان اور بنگلہ دیش نے مشترکہ طورپر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
واضح رہے کہ عالمی کبڈی مقابلوں کا آغاز گیارہ نومبر سے ایرانی جزیرے کیش میں ہوا تھا اور اس میں تیرہ ممالک کی کبڈی ٹیموں نے حصہ لیا تھا۔