ایران نے کبڈی کا عالمی کپ جیت لیا
https://urdu.sahartv.ir/news/sports-i357860-ایران_نے_کبڈی_کا_عالمی_کپ_جیت_لیا
اسلامی جمہوریہ ایرانی کی قومی کبڈی ٹیم نے عالمی مقابلوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۱۶, ۲۰۱۹ ۱۲:۵۰ Asia/Tehran
  • ایران نے کبڈی کا عالمی کپ جیت لیا

اسلامی جمہوریہ ایرانی کی قومی کبڈی ٹیم نے عالمی مقابلوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔

ایران کے جنوبی جزیرے کیش میں منعقدہ  عالمی کبڈی کپ کے فائنل کے پہلے سیٹ میں ایرانی کھلاڑیوں نے اپنی مکمل مہارت کے جوہر دیکھاتے ہوئے کینیا کی ٹیم کو تئیس-آٹھ سے شکست دی۔

میچ کے دوسرے سیٹ میں بھی ایرانی کھلاڑی پوری طرح حاوی رہے اور یہ سیٹ بھی بیالیس بائیس سے جیت کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔

ان مقابلوں میں پاکستان اور بنگلہ دیش نے مشترکہ طورپر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

واضح رہے کہ عالمی کبڈی مقابلوں کا آغاز گیارہ  نومبر سے ایرانی جزیرے کیش میں ہوا تھا اور اس میں تیرہ ممالک کی کبڈی ٹیموں نے حصہ لیا تھا۔