ایرانی طالبعلم، سال کا بہترین کھلاڑی منتخب
https://urdu.sahartv.ir/news/sports-i357869-ایرانی_طالبعلم_سال_کا_بہترین_کھلاڑی_منتخب
ایرانی تائیکوانڈو کھلاڑی آرمین ہادی پور نے بین الاقوامی فیڈریشن آف یونیورسٹی اسپورٹس کے سب سے بہترین ایتھلیٹ کا ایوارڈ حاصل کیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۱۶, ۲۰۱۹ ۱۵:۱۵ Asia/Tehran
  • ایرانی طالبعلم، سال کا بہترین کھلاڑی منتخب

ایرانی تائیکوانڈو کھلاڑی آرمین ہادی پور نے بین الاقوامی فیڈریشن آف یونیورسٹی اسپورٹس کے سب سے بہترین ایتھلیٹ کا ایوارڈ حاصل کیا ہے۔

ہمارے نمائندے کے مطابق بین الاقوامی فیڈریشن آف یونیورسٹی اسپورٹس نے ایرانی کھلاڑی ہادی پور کو دوہزار انیس کے بہترین کھلاڑی کے طور پر منتخب کیا ہے۔
ایرانی تائیکوانڈو کھیلاڑی کو اٹلی کے تورین میں منعقدہ چھتیسویں بین الاقوامی فیڈریشن آف یونیورسٹی اسپورٹس کی جنرل اسمبلی میں دوہزار انیس کے سب سے بہترین کھلاڑی کے اعزاز سے نوازا گیا۔
ہادی پور نے دوہزار پندرہ، دوہزار سترہ اور دوہزار انیس کے عالمی تائیکوانڈو مقابلوں میں گولڈ میڈل حاصل کیے تھے۔