فری اسٹائل کشتی کے دوایرانی کھلاڑی ، دوہزار انیس کے بہترین کھلاڑی منتخب
https://urdu.sahartv.ir/news/sports-i359455-فری_اسٹائل_کشتی_کے_دوایرانی_کھلاڑی_دوہزار_انیس_کے_بہترین_کھلاڑی_منتخب
یونائٹیڈ ورلڈ ریسلنگ نے فری اسٹائل کشتی کے دو ایرانی کھلاڑیوں کو دوہزار انیس کا بہترین کھلاڑی منتخب کیا ہے
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۲۲, ۲۰۱۹ ۱۰:۴۷ Asia/Tehran
  • فری اسٹائل کشتی کے دوایرانی کھلاڑی ، دوہزار انیس کے بہترین کھلاڑی منتخب

یونائٹیڈ ورلڈ ریسلنگ نے فری اسٹائل کشتی کے دو ایرانی کھلاڑیوں کو دوہزار انیس کا بہترین کھلاڑی منتخب کیا ہے

ہمارنے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق یونائٹیڈ ورلڈ ریسلنگ ہر سال عیسوی سال کے اختتام پر دنیا میں کشتی کے بہترین کھلاڑیوں کی فہرست جاری کرتی ہے۔عالمی کشتی یونین نے اس سال انڈر ٹوئنٹی تھری کشتی مقابلوں میں مجتبی گلیچ کو فری اسٹائل کشتی کا بہترین کھلاڑی قرار دیا ہے۔فری اسٹائل کشتی کے اس ایرانی پہلوان نے دوہزار سترہ اور دوہزار انیس میں انڈر ٹوئنٹی تھری عالمی کشتی مقابلوں میں ستانوے کیلوگرام ویٹ میں گولڈمیڈل جیتا تھا۔اسی طرح  یونائٹیڈ ورلڈ ریسلنگ نے فری اسٹائل کشتی کے کھلاڑی رحمان عموزاد کو جنھوں نے دوہزارانیس کے فری اسٹائل کشتی کے عالمی مقابلوں میں اڑتالیس کیلوگرام کے وزن میں ایک بار پھرگولڈ میڈل حاصل کیا ہے، دنیا کا بہترین کھلاڑی چنا ہے۔