فری اسٹائل کشتی کا بین الاقومی مقابلہ ایران نے جیت لیا
https://urdu.sahartv.ir/news/sports-i360409-فری_اسٹائل_کشتی_کا_بین_الاقومی_مقابلہ_ایران_نے_جیت_لیا
ایران میں جاری فری اسٹائل کشتی کے دو روزہ تختی میموریل بین الاقوامی مقابلے اپنے اختتام کو پہنچ گئے جن میں ایران کی ٹیم نے پہلی پوزیشن حاصل کی
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۱۱, ۲۰۲۰ ۱۱:۲۰ Asia/Tehran
  • فری اسٹائل کشتی کا بین الاقومی مقابلہ ایران نے جیت لیا

ایران میں جاری فری اسٹائل کشتی کے دو روزہ تختی میموریل بین الاقوامی مقابلے اپنے اختتام کو پہنچ گئے جن میں ایران کی ٹیم نے پہلی پوزیشن حاصل کی

کشتی کے دو روزہ تختی میموریل بین الاقوامی مقابلوں میں جو جمعے کی رات ایران کے مغربی شہر کرمانشاہ میں ختم ہوگئے ایران کی ٹیم نے پہلی پوزیشن حاصل کی - فری اسٹائل کشتی کے یہ بین الاقوامی مقابلے کرمانشاہ کے امام خمینی اینڈور اسٹیڈیم میں منعقدہوئے ان میں ایران کی ٹیم نے دو سو پینتالیس پوائنٹ حاصل کرکے یہ مقابلے جیت لئے جبکہ آرمینیا اور روس کی ٹیموں نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی -