May ۲۲, ۲۰۲۲ ۱۶:۰۶ Asia/Tehran
  • ایلش کشتی کے کلاسک مقابلوں میں ایرانی خواتین کی دھوم

ایران کی خواتین ریسلنگ ٹیم نے ایلش اسٹائل کلاسک چیمپئن شپ جیت لی ہے۔

ایلش کشتی کلاسک اور فری اسٹائل مقابلے کرغیزستان کے شہر اوش میں ہفتے کے روز سے شروع ہوئے ہیں اور پیر تک جاری رہیں گے۔
ہمارے نمائندے کے مطابق ایلش کے کلاسک مقابلوں میں ایرانی خواتین ٹیم نے سونے کا ایک، چاندی کے چار اور کانسی کا ایک تمغہ حاصل کیا ہے۔
ایرانی خواتین ٹیم کی ارکان فری اسٹائل مقابلوں کے لیے آج اپنے حریفوں کے خلاف میدان میں اتریں گی۔
ایلش کشتی کے مقابلے سن انیس سو نوے سے کرائے جارہے ہیں ۔

ٹیگس