-
ہندوستان میں شہریت ترمیمی بل کے خلاف آسام اور تریپورہ میں پرتشدد مظاہروں میں شدت
Dec ۱۲, ۲۰۱۹ ۱۵:۲۰ہندوستان میں شہریت ترمیمی بل کے خلاف ملک کی شمال مشرقی ریاستوں آسام اور تریپورہ میں پرتشدد مظاہروں میں شدت پیدا ہوتی جا رہی ہے اور اب تک تین افراد ہلاک اور درجنوں دیگر زخمی ہوگئے ہیں
-
ہانگ کانگ میں 8 لاکھ شہری سڑکوں پر
Dec ۰۹, ۲۰۱۹ ۰۴:۳۰ہانگ کانگ میں اپنے مطالبات منوانے کے لئے آٹھ لاکھ شہری پھر سڑکوں پر نکل آئے۔
-
آیت اللہ زکزکی کی حمایت میں تہرانی طلبا کا احتجاج ۔ تصاویر
Dec ۰۸, ۲۰۱۹ ۰۷:۲۷تہران کی مختلف یونیورسٹیوں کے طلبا اور ان جی اوز نے نائیجیریا کی تحریک اسلامی کے سربراہ آیت اللہ ابراہیم زکزکی کی حمایت میں وزارت خارجہ کے دفتر کے سامنے احتجاج کیا۔ مظاہرین نے وزارت خارجہ سے مطالبہ کیا کہ وہ آیت اللہ زکزکی کی رہائی کے لئے مزید فعال کردار ادا کرے۔
-
فرانس؛ یلو جیکٹ تحریک کے مظاہرے جاری ۔ ویڈیو
Dec ۰۸, ۲۰۱۹ ۰۶:۵۷اس ہفتے بھی فرانس کے مختلف شہروں منجملہ دارالحکومت پیرس میں ملک پر قابض سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف زبردست مظاہرے ہوئے۔گزشتہ ایک برس سے زیادہ عرصہ ان مظاہروں کو ہو چکا ہے جس کے دوران گیارہ فرانسیسی شہری مارے گئے ہیں جبکہ چودہ ہزار سے زائد زخمی، معذور یا گرفتار بھی ہوئے ہیں۔
-
ہانگ کانگ میں مظاہرین کو امریکہ اور مغربی ممالک ورغلا رہے ہیں: چین
Nov ۲۶, ۲۰۱۹ ۰۶:۳۴چین کا کہنا ہے کہ ہانگ کانگ میں احتجاج و مظاہرے کے پیچھے امریکہ اور مغربی ممالک کا ہاتھ ہے۔
-
تہران ؛عوام کو سڑکوں پر دیکھ کردشمنوں نے سر پیٹ لئے + ویڈیوز
Nov ۲۵, ۲۰۱۹ ۱۲:۳۵ایران کے مختلف شہروں میں حالیہ مظاہروں کے دوران شرپسندوں اور بلوائیوں کے خلاف ایرانی عوام کے احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔
-
اٹلی، تشدد کے خلاف خواتین کا مظاہرہ ۔ ویڈیو
Nov ۲۵, ۲۰۱۹ ۰۴:۳۹خواتین کے حق میں روا رکھی جانے والی زیادتی اور تشدد کے خلاف اٹلی کے دار الحکومت روم میں ہزاروں خواتین نے مظاہرہ کیا۔ اٹلی میں خواتین کے خلاف تشدد اس حد تک بڑھ چکا ہے کہ ’’عورت کشی‘‘ کی اصطلاح بکثرت استعمال کی جاتی ہے۔سنہ دو ہزار انیس کی ابتدا سے اب تک ۱۴۶ خواتین اپنے سابق یا حالیہ شوہر کے ہاتھوں قتل کی جا چکی ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق سنہ ۲۰۰۰ سے اب تک ۳۱۰۰ خواتین اپنے قریبی عزیزوں کے تشدد کا شکار ہو کر اپنی جان کھو چکی ہیں۔
-
فرانس : گھریلو تشدد کا شکار ہونے والی خواتین کی حمایت میں مظاہرہ
Nov ۲۴, ۲۰۱۹ ۱۱:۳۲فرانسیسی شہریوں نے مظاہرے کرکے ملک میں گھریلوتشدد اور عصمت دری کے واقعات کی روک تھام کا مطالبہ کیا ہے۔
-
فرانس میں یلو جیکٹ تحریک کا 54 ویں ہفتے بھی مظاہرہ
Nov ۲۴, ۲۰۱۹ ۰۷:۴۸فرانس میں یلو جیکٹ تحریک کے مظاہرے 54 ویں ہفتے بھی جاری رہے اور فرانس کے مختلف شہروں میں بڑی تعداد میں لوگوں نے ان مظاہروں میں شرکت کر کے سرمایہ دارانہ نظام کی مذمت کی۔
-
یمن کے صوبہ حجہ میں عام شہریوں کے خلاف جاری سعودی جارحیت کے خلاف مظاہرے
Nov ۲۳, ۲۰۱۹ ۱۱:۰۷یمن کے عوام نے شمال مغربی صوبہ حجہ میں عام شہریوں پر سعودی جارحیت کے خلاف مظاہرے کئے ہیں۔سعودی حکومت کے جنگی طیاروں نے صوبہ حجہ کے حرض علاقے سمیت یمن کے مختلف علاقوں پر بمباری کی ہے۔