-
عراق میں فوجی موجودگی کے لئے ٹیکس دہندگان پر بھاری بوجھ
Feb ۰۷, ۲۰۲۰ ۱۷:۵۲امریکی میڈیا نے رپورٹ دی ہے کہ عراق جنگ کا خرچہ تقریبا دو ٹریلین ڈالر ہے اور اس طرح سے ہر ٹیکس دہندگان پر تقریبا آٹھ ہزار ڈالر کا خرجہ آتا ہے جو امریکا کے قومی قرضے کے 9 فیصد برابر سمجھا جاتا ہے۔
-
ٹرمپ کو کلین چٹ ملنے پر امریکہ میں مظاہرے
Feb ۰۶, ۲۰۲۰ ۱۵:۱۶امریکی صدر کے مواخذے کے بارے میں مہینوں کے ہنگامہ آرائی اور آخر کار سینیٹ کی جانب سے ٹرمپ کو بری کیےجانے پر شدید ردعمل ظاہر کیا جارہا ہے، بعض امریکی سیاستدانوں نے ٹرمپ کی بریت کو امریکی سینیٹ اور ملک کی تاریخ کا شرمناک ترین اور غم انگیز دن قرار دیا ہے۔
-
سوپر پاور امریکہ کا شہر لاس وگاس ۔ تصاویر
Feb ۰۶, ۲۰۲۰ ۰۷:۳۲لاس وگاس امریکہ میں ایک سیاحتی مرکز شمار ہوتا ہے۔ اس لئے شہری حکام نے سیاحوں کا دل رکھنے کے لئے اس شہر کی سڑکوں پر بے گھر افراد کے سونے پر پابندی لگا دی ہے اور ایسا کرنے کی صورت میں انہیں مالی جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔
-
ٹرمپ کی موت سے پہلے ڈیل آف سینچری منصوبہ اپنی موت مر جائے گا!: رہبر انقلاب اسلامی
Feb ۰۵, ۲۰۲۰ ۱۱:۳۰رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے مختلف عوامی طبقات سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد کے اجتماع سے خطاب میں آئندہ 11 فروری کو اسلامی انقلاب کی سالگرہ اور اسی طرح مجوزہ پارلیمانی انتخابات کو عظیم الشان ملت ایران کے دو اہم امتحانات سے تعبیر کیا۔ آپ نے پارلیمنٹ کی رکنیت کی لیاقت رکھنے والے امیدواروں کی خصوصیات بیان کرتے ہوئے 21 فروری کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات کو داخلی و بین الاقوامی مسائل کے تصفئے میں موثر قرار دیا۔
-
ایرانی حملے میں امریکی فوجیوں کے نقصانات کی شفاف سازی پر تاکید
Feb ۰۵, ۲۰۲۰ ۱۶:۰۲امریکی ایوان نمائندگان کے دو ارکان نے پینٹاگون سے کہا ہے کہ عراق میں امریکا کی عین الاسد فوجی چھاؤنی پر میزائلی حملے میں امریکی فوجیوں کو ہونے والے جانی نقصانات کو صراحت کے ساتھ بیان کرے -
-
کانگریس میں دنیا کی آنکھوں کے سامنے ٹرمپ کے خطاب کا متن پھاڑ کر پھینک دیا گیا
Feb ۰۵, ۲۰۲۰ ۱۱:۴۵امریکا کے سیاسی معرکوں کی تاریخ میں چار فروری کا دن ہمیشہ کے لئے یادگار رہے گا جب امریکی صدر ٹرمپ نے ایوان نمائندگان کی اسپیکر سے ہاتھ ملانے سے انکار کردیا اور اس کے جواب میں ایوان نمائندگان کی اسپیکر ننسی پلوسی نے بھی سب کے سامنے صدر کے خطاب کے متن کو پھاڑ کر پھینک دیا ۔
-
یورپی یونین کے مفاد پرستانہ کردار پر علی لاریجانی کی کڑی نکتہ چینی
Feb ۰۴, ۲۰۲۰ ۰۷:۴۳ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے امریکی بدعہدی کے سامنے یورپی یونین کے کمروز موقف پر تنقید کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان کا ملک خطے کے مسائل کے حل کیلئے تعاون پر تیار ہے۔
-
ٹیکساس یونیورسٹی میں فائرنگ 2 ہلاک
Feb ۰۴, ۲۰۲۰ ۰۶:۳۰امریکہ کے ٹیکساس یونیورسٹی کے کیمپس میں ہونے والی فائرنگ سے دو افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے۔
-
چین کا بڑا بیان، امریکا کورونا وائرس کے بارے میں خوف کی فضا پیدا کر رہا ہے
Feb ۰۳, ۲۰۲۰ ۱۹:۳۰چین نے کہا ہے کہ امریکا، کورونا وائرس کے بارے میں خوف کا ماحول بنا رہا ہے۔
-
امریکی سینیٹ، ٹرمپ کی جانب داری پر اتر آئی
Feb ۰۱, ۲۰۲۰ ۱۴:۲۶امریکی صدر کا مواخذہ کرنے والی کیمٹی کے سربراہ ایڈم چیف نے سینیٹ کی جانب سے گواہوں کو بلانے کی درخواست مسترد کیے جانے کو ملکی تاریخ میں ایک ناگوار بدعت قرار دیا ہے۔