کورونا کا امریکی معیشت پر حملہ
امریکہ میں کورونا وائرس سے جہاں بڑے پیمانے پر ہلاکتیں ہوئی ہیں وہیں اس ملک کی معیشت کو بھی زبردست نقصان پہنچا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ میں کورونا وائرس کے نتیجے میں 2 کروڑ 20 لاکھ افراد کے بے روزگار ہونے اور معیشت کے زبوں حال ہونے کے بعد ہر طرح کی امیگریشن پرعارضی پابندی لگانے کا اعلان کیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ وہ امریکی معیشت کو پہنچنے والے نقصان کے باعث یہ پابندی لگا رہے ہیں تاہم ٹرمپ نے یہ نہیں کہا کہ امریکی معیشت کو کتنا نقصان پہنچا ہے۔
ٹرمپ نے کا کہنا تھا کہ پوشیدہ دشمن کے حملے کے باعث اور امریکی شہریوں کے روزگار کو بچانے کے لیے میں امریکا میں امیگریشن پرعارضی پابندی عائد کرنے کے حکم نامے پر دستخط کر رہا ہوں
امریکا میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 42 ہزار 604 ہوگئی ہے جبکہ 7 لاکھ 99 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔