• کتے سے بچنے کے چکر میں تین بچوں کو یتیم کیا

    کتے سے بچنے کے چکر میں تین بچوں کو یتیم کیا

    Sep ۱۹, ۲۰۲۰ ۱۲:۳۲

    امریکی پولیس والا تین بچوں کی ماں ایک تیس سالہ خاتون کے گھر میں پلے کتے کے شر سے پچنے کے لئے خود خاتون کی جان لے بیٹھا۔ ہوا یہ کہ جب پولیس والا اُس خاتون کے گھر میں داخل ہوا تو گھر میں پلا کتا اُس پر حملہ آور ہوا جس کے بعد اُس نے فورا کتے پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے دوران کتے کے پیچھے موجود اُس خاتون کو بھی گولیاں لگی۔ خاتون کو اسپتال میں ایڈمٹ کرایا گیا جہاں اُس کی موت ہو گئی۔ اس وقعے کے بعد پولیس والے نے استعفیٰ دے دیا ہے۔

  • امریکی پولیس ہو یا یورپی، قماش ایک ہی ہے!

    امریکی پولیس ہو یا یورپی، قماش ایک ہی ہے!

    Sep ۱۸, ۲۰۲۰ ۱۱:۳۰

    مرکزی فرانس کے لیس آبریس نامی ایک ریلوے اسٹیشن سے ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ایک نوجوان کے سات فرانسیسی پولیس کی بربریت، تشدد اور غیر انسانی رویہ کا بخوبی مشاہدہ کیا جا سکتا ہے۔

  • امریکی پولیس بے رحم بھی ہے بد معاش بھی!

    امریکی پولیس بے رحم بھی ہے بد معاش بھی!

    Sep ۱۵, ۲۰۲۰ ۲۱:۱۷

    بے رحمی، بدمعاشی، داداگری، تشدد، ٹیرر، نسل پرستی اور تعصب، یہ وہ الفاظ ہیں جو امریکی پولیس کا نام سنتے ہی ذہن میں خود بخود آنے لگتے ہیں۔

  • گرفتار کرنے میں آسٹریلیئن پولیس کی مہارت

    گرفتار کرنے میں آسٹریلیئن پولیس کی مہارت

    Sep ۱۴, ۲۰۲۰ ۲۱:۱۹

    حال ہی میں ایک ویڈیو آسٹریلیا سے منظر عام پر آئی ہے جس میں پولیس نے کورونا وائرس کے سلسلے میں دی گئیں گائڈ لائز کا خیال نہ رکھنے والے شخص کو نہایت بہیمانہ انداز میں گرفتار کیا۔

  • ایک اور سیاہ فام امریکی پولیس کا شکار ہوا

    ایک اور سیاہ فام امریکی پولیس کا شکار ہوا

    Sep ۱۰, ۲۰۲۰ ۱۰:۳۶

    عالمی ذرائع ابلاغ نے ایک دلخراش ویڈیو جاری کی ہے جس میں ایک سیاہ فام امریکی شہری کو (ظاہراً پولیس کے تشدد کا نشانہ بننے کے بعد) جان دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں واضح ہے کہ پولیس کے ذریعے گرفتار ہو جانے کے بعد اس کی حالت ٹھیک نہیں اور آپس پاس کھڑے لوگ اسکی مدد کے لئے چیخ چلا رہے ہیں، مگر امریکی پولیس نے نہ تو اُس سیاہ فام نوجوان کو چھوڑا اور نہ کسی کو اُس کی مدد کرنے کے لئے آگے آنے دیا اور نتیجتاً وہ انکی نگاہوں کے سامنے جان دے بیٹھا۔

  • امریکہ ہو یا یورپ، سرشت ایک ہی ہے!

    امریکہ ہو یا یورپ، سرشت ایک ہی ہے!

    Sep ۰۹, ۲۰۲۰ ۱۰:۰۷

    حقوق نسواں اور انسانی حقوق کے ٹھیکیدار مغربی و یورپی ممالک کی حقیقت بتاتی ہوئیں ویڈیوز آئے دن سامنے آتی رہتی ہیں۔ حال ہی میں ایک ویڈیو جرمنی سے سامنے آئی ہے جس میں تین سے چار ہٹے کٹے پولیس والے ایک نہتی خاتون کو گرفتار کرنے کے لئے اسے غیر معمولی تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں اور ان کے چنگل میں پھنسی خاتون کے بس میں چیخنے کے سوا کچھ نہیں مگر اُس کی بھی اسےگھونسوں کی شکل میں قیمت چکانی پڑی۔

  • امریکا میں نسل پرستی کے خلاف مظاہرے

    امریکا میں نسل پرستی کے خلاف مظاہرے

    Sep ۰۵, ۲۰۲۰ ۲۲:۴۸

    سحر نیوزرپورٹ

  • امریکہ میں نسل پرستی اور اسکے خلاف مظاہرے، دونوں کا سلسلہ جاری

    امریکہ میں نسل پرستی اور اسکے خلاف مظاہرے، دونوں کا سلسلہ جاری

    Sep ۰۴, ۲۰۲۰ ۱۱:۲۳

    امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن میں ایک اور سیاہ فام باشندے کے قتل کے بعد واشنگٹن سمیت امریکہ کے کئی دیگر شہروں میں احتجاجی مظاہروں میں شدت آ گئی ہے۔

  • معذوروں کو بھی نہیں چھوڑتی امریکی پولیس

    معذوروں کو بھی نہیں چھوڑتی امریکی پولیس

    Sep ۰۳, ۲۰۲۰ ۱۰:۴۱

    نسل پرستی، عدم مساوات اور پولیس کے بہیمانہ رویے کے خلاف تین مہینے سے امریکہ میں جاری مظاہروں کے دوران آئے دن امریکی پولیس کا غیر انسانی چہرہ مزید آشکار ہوتا جا رہا ہے۔ حال ہی میں نسل پرست امریکی پولیس والوں نے پر امن طریقے سے مظاہرے میں شریک وھیل چیئر پر بیٹھے ایک معذور شخص کو گرفتار کر لیا۔ امریکی صدر مظاہرہ کرنے والوں کو بارہا غنڈہ اور بلوائی کہہ کر انکی توہین کرنے کے ساتھ ساتھ انکی سرکوبی کا حکم جاری کر چکے ہیں۔