-
باز نہیں آ رہے امریکی پولیس والے! ۔ ویڈیو
Jul ۱۳, ۲۰۲۰ ۱۰:۳۲امریکی ریاست پینسلوانیا میں یہ واقعہ پیش آیا جس میں ایک نسل پرست امریکی پولیس افسر نے وہی تشدد آمیز طریقۂ کار اپناتے ہوئے ایک سیاہ فام شہری کو گرفتار کیا جو جورج فلوئڈ کے لئے اپنایا گیا تھا۔ سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد بہت سے صارفین نے اس امریکی پولیس افسر کے استعفے اور اسے سزا دئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔ نسل پرستی اور پولیس کے تشدد کے خلاف امریکہ میں ملکی سطح پر جاری تحریک کے باوجود امریکی پولیس کے تشدد پسندانہ اقدامات کو ابھی تک لگام نہیں لگ سکی ہے۔
-
امریکہ میں نسل پرستی مخالف مظاہرین پر گاڑیوں سے 68 حملے
Jul ۱۲, ۲۰۲۰ ۱۹:۵۱امریکہ میں حالیہ سات ہفتوں کے دوران نسل پرستی کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین پر اڑسٹھ بار گاڑیوں سے حملہ کیا گیا ہے۔
-
افغانستان میں 23 عام شہریوں کا قتل
Jul ۱۱, ۲۰۲۰ ۱۶:۴۷افغانستان کے مختلف علاقوں پر طالبان گروہ کے حملوں میں 23 عام شہری مارے گئے ہیں۔
-
جب پولیس ہی وحشی ہو تو کیا کیا جائے! ۔ ویڈیو
Jul ۰۹, ۲۰۲۰ ۱۱:۵۰امریکی پولیس کی ایک اور ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہو رہے ایک سیاہ فام مالک کو جب اُس کے کتے نے دیکھا تو اسکے دفاع میں وہ پولیس کی جانب حملہ آور ہوا، مگر پولیس نے اسے فورا گولی مار دی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں امریکی پولیس پر خوب جم کے نکتہ چینی کی گئی ہے۔
-
ہر ممکن شکل میں جاری ہے نسل پرستی کے خلاف احتجاج
Jul ۰۸, ۲۰۲۰ ۱۰:۰۱امریکی نسل پرستی اور پولیس کے تشدد کے خلاف جاری تحریک کے کارکنوں نے باسکٹ بال کے ایک اسٹیڈیئم میں امریکی پولیس کے تشدد کا شکار ہوئی خاتون بری اونا ٹیلر کی تصویر بنا کر ایک انوکھا احتجاج درج کیا اور مجرمین کو قرار واقعی سزا دئے جانے کا مطالبہ کیا۔
-
برطانوی ایتھلیٹ نسل پرستی کا شکار ہوئی، لندن پولیس کمشنر کو معزول کرنے کا مطالبہ کیا
Jul ۰۷, ۲۰۲۰ ۱۸:۳۷برطانیہ کے ایک سیاہ فام کھلاڑی نے پولیس کی نسل پرستی پر احتجاج کرتے ہوئے لندن کے پولیس کمشنر کی معزولی کا مطالبہ کیا ہے۔
-
امریکی ریاست جارجیا میں حالات بگڑے، ایمرجنسی نافذ
Jul ۰۷, ۲۰۲۰ ۲۰:۳۹امریکہ میں پولیس تشدد کے خلاف بڑھتے ہوئے احتجاج کے بعد ریاست جورجیا کے گورنر نے ہنگامی حالت کا اعلان کرتے ہوئے اس ریاست میں نیشنل گارڈز کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
-
امریکہ، دنیا کے خلاف! ۔ پوسٹر
Jun ۲۹, ۲۰۲۰ ۱۳:۵۹... یہ چیز کہ مثلاً ایک پولیس اہلکار بڑے سکون سے ایک سیاہ فام کے گلے پر اپنا گُھٹنا رکھ دے اور اتنی دیر تک دبائے رکھے کہ وہ اپنی جان دے دے، یہ کوئی نئی بات نہیں ہے، امریکیوں کی فطرت ہی ایسی ہے۔ یہ وہی کام ہے جو امریکیوں نے افغانستان، عراق، شام اور دنیا کے بہت سے ممالک کے ساتھ کیا ہے۔ یہ جو عوام آج نعرے لگا رہے ہیں کہ ’’ہم سانس نہیں لے پا رہے‘‘، یہ (در حقیقت) اُن تمام اقوام کے دل کی آواز ہے جہاں جہاں بھی امریکہ ظالمانہ انداز میں وارد ہوا اور (ظالمانہ) اقدامات انجام دئے...(رہبر انقلاب اسلامی
-
امریکہ کی بنیاد ہی تشدد و جرائم پر استوار ہے: نسل پرستی مخالف تحریک کے رہنما
Jun ۲۹, ۲۰۲۰ ۱۹:۱۲امریکہ میں نسل پرستی کے خلاف ’’سیاہ فام انسانوں کی جان بھی اہمیت رکھتی ہے‘‘ کے تحت، جاری احتجاجی تحریک کے رہنما ہاؤک نیوسم نے امریکہ میں نسل پرستی کے خلاف تحریک کو بھرپور طریقے سے جاری رکھے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
-
امریکہ میں نسل پرستی اور پولیس تشدد کے خلاف تحریک زور و شور سے جاری
Jun ۲۸, ۲۰۲۰ ۱۹:۵۶امریکا میں حکومت کی سختیوں اور پولیس کے تشدد کے باوجود نسل پرستی کی مخالفت اور مظاہروں میں وسعت اور شدت آگئی ہے اور لوئیز ویل میں مظاہرین پر کی جانے والے فائرنگ میں ایک شخص مارا گیا ہے۔