ایک الیکٹرانک اخبار نے مقبوضہ بیت المقدس میں گزشتہ روز ہونے والے دو دھماکوں کا حوالہ دیتے ہوئے زور دیا کہ ان دھماکوں سے ثابت ہوتا ہے کہ فلسطین میں دراصل تیسرا انتفاضہ شروع ہوچکا ہے۔
صیہونی میڈیا کا کہنا ہے کہ عرب عوام فٹبال ورلڈ کپ کے دوران خود کو ہم سے دور کررہے ہیں اور تعلقات استوار کئے جانے کے عمل کے برخلاف اقدامات کر رہے ہیں۔
انتہا پسند صیہونی فوجیوں نے بیت المقدس میں ایک فلسطینی نوجوان پر وحشیانہ حملہ کر دیا جس کی وجہ سے فلسطینیوں میں غم و غصہ بھڑک اٹھا۔
فلسطینی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ جنین شہر کی ایک کالونی میں اسلامی استقامت نے صیہونی فوجیوں پر حملہ کیا ہے۔
کویت اور قطر نے مسجد الاقصی پر صیہونی انتہا پسندوں اور اسرائیلی فوجیوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
صیہونی حکومت مغربی کنارے میں مسلح ڈرون استعمال کر رہی ہے۔
غاصب صیہونی فوجیوں میں خودکشیوں اور ذہنی امراض میں اضافے کی وجہ سے تل ابیت میں تشویش پیدا ہو گئی ہے۔
اسرائیل کے ایک معروف فوجی جنرل نے صیہونی حکومت کے فضائی اڈوں کی خراب صورتحال کا اعتراف کیا اور کہا کہ ان فوجی چھاونیوں اور فضائی اڈوں میں مستقبل کی جنگ کا سامنا کرنے کی طاقت نہیں ہے۔
عصای موسی نامی ایک ہیکر گروپ نے صیہونی حکومت کے بجلی کے نیٹ ورک کو ہیک کر لیا۔
امریکی حکام نے تل ابیب سے مطالبہ کیا کہ وہ آباد کاروں کے "فلیگ" مارچ کے انعقاد پر نظر ثانی کرے جبکہ صہیونی فوج نے بھی حفاظتی انتظامات سخت کر دیئے ہیں۔