مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونیت مخالف ہزاروں یہودیوں نے یوم نکبہ کی آمد پر مظاہرہ کیا، فلسطین کی حمایت کی اور ناجائز صیہونی ریاست کے جھنڈے کو نذر آتش کر دیا۔
جہاد اسلامی فلسطین نے ناجائز صیہونی حکومت کی دھمکیوں سے نمٹنے کے لئے حزب اللہِ لبنان کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خبر دی ہے۔
ایک اسرائیلی جریدے کے سروے سے پتہ چلتا ہے کہ مقبوضہ علاقوں کے 48 فیصد باشندوں کا خیال ہے کہ آنے والے برسوں میں "اسرائیل" کا مستقبل بہت زیادہ خراب ہوگا۔
انتہا پسند صیہونیوں نے غاصب اسرائیلی فوجیوں کی پشتپناہی میں باب المغاربه کی سمت سے مسجد الاقصیٰ کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنایا ہے۔
صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے موساد کی ویب سائٹ سمیت اس حکومت کی متعدد ویب سائٹس پر بڑے پیمانے پر سائبر حملے کی خبر دی۔
صیہونی حکومت نے الخلیل میں حرم ابراہیمی کو یہودی رنگ دینے کی پالیسی کو جاری رکھتے ہوئے حرم کی دیواروں پر غاصب صیہونی حکومت کے پرچم نصب کرنا شروع کر دیے ہیں۔
صیہونی جاسوسی ادارے موساد سمیت تل ابیب کے متعدد سرکاری اداروں کی ویب سائٹوں پر وسیع سائبر حملہ ہوا ہے۔
عراق کے وزیر خارجہ نے صیہونی حکومت سے تعلقات کو مکمل طور پر مسترد کردیا ہے۔
صیہونی حکومت نے ایک بار پھر شام کے صوبہ قنیطرہ کو اپنے وحشیانہ حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔
اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کی فوجی طاقت میں اضافے کا ذکر کرتے ہوئے صیہونی چینل نے بتایا ہے کہ اسرائیل رمضان المبارک کے اختتام کے بعد ایک خطرناک دور کی تیاری کر رہا ہے۔