آبنائے ہرمز ایک اسٹریٹجک ہتھیار ہے: ترجمان سپاہ پاسداران
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ترجمان نے کہا ہے کہ برسوں تک طاقت کے توازن سے دور رہنے کے بعد آبنائے ہرمز پوری قوت کے ساتھ جنگ مرکز میں لوٹ آيا ہے۔
سحرنیوز/ایران: ہفتے کے روز بندر عباس میں صحافیوں کے قومی دن کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، میجر جنرل حسین محبی نے کہا کہ آبنائے ہرمز آج صرف ایک اقتصادی گزرگاہ نہیں ہے، بلکہ عالمی محاذ آرائیوں میں "طاقت اور جنگ کا ایک اسٹریٹجک ہتھیار" ہے۔
میجر جنرل محبی نے دنیا میں امریکی پالیسیوں اور ایران کے ساتھ محاذ آرائی کا موازنہ کرتے ہوئے ایران امریکہ جنگ کو تاریخی سنگ میل قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ نے اپنی 267 سالہ تاریخ کے دوران 150 ممالک میں مداخلت کرکے حکومتیں تبدیل کرچکا ہے لیکن ایران میں اس کی مداخلت پسندانہ پالیسی کا کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ترجمان نے کہا کہ ایرانی عوام کی مزاحمت کے نتیجے میں مداخلت کے ذریعے حکومت بدلنے کا امریکی نظریہ ناکام ہو گیا۔
انہوں نے ویتنام کی جنگ میں امریکہ کی شکست کی رفتار کا موجودہ حالات سے موازنہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ "ویتنام میں امریکہ کو شکست کھانے میں 19 سال لگے لیکن ایران کے خلاف 40 روز سے بھی کم عرصے میں واشنگٹن کی شکست و ناکامی کھل کر سامنے آگئي۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel