-
امریکی افواج عراق سے نکل جائیں: عراقی وزیراعظم
Jan ۱۱, ۲۰۲۰ ۰۸:۴۵عراق کے عبوری وزیراعظم عادل عبدالمہدی نے کہا ہے کہ امریکا اپنی فوج کے فی الفور انخلا کے لیے وفد بھیجے تاکہ جلد از جلد کارروائی کا آغاز ہو سکے۔
-
محاذ جنگ پر دو شہید دوستوں کی یادگار تصویریں ۔ ویڈیو
Jan ۱۰, ۲۰۲۰ ۰۹:۳۶شہید جنرل قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس خطے بالخصوص عراق میں داعش اور امریکی و صیہونی دہشتگردی کے خلاف بہت سے محاذوں پر ایک ساتھ ہوتے اور منصوبے تیار کرتے تھے۔
-
جنرل قاسم سلیمانی کے خون نے دیا ٹرمپ کو ایک اور جھٹکا
Jan ۱۰, ۲۰۲۰ ۱۶:۱۳بغداد حکومت کے سرکاری مہمان ، شہید جنرل قاسم سلیمانی کے کاررواں پر دہشت گرد امریکی فوج کے فضائی حملے کے بعد خود امریکی سیاستدانوں نے ٹرمپ کی جنگ پسندی کے خطرات کو محسوس کرتے ہوئے ان کے جنگ شروع کرنے کے اختیارات کو محدود کرنے کی تگ و دو شروع کردی ہے ۔ اسی سلسلے میں امریکی ایوان نمائندگان نے ایک قرار داد پاس کی ہے جس کے حق میں چند ریپبلیکن اراکین نے بھی ووٹ دیئے ہیں۔
-
قاسم سلیمانی اور ابو مہدی کو شہید کرنے کے لئے سفید فاسفورس کا استعمال کیا گیا ۔ ویڈیو
Jan ۱۰, ۲۰۲۰ ۰۸:۵۸عراق سے ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں ایک ایکسپرٹ جنرل قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کی جائے شہادت پر گیا ہے اور امریکی میزائلوں کا شکار ہونے والے تین نقطوں کا جائزہ لے کر یہ بتا رہا ہے کہ استقامتی محاذ کے دو عظیم کمانڈروں کو شہید کرنے کے لئے امریکی دہشتگردوں نے سفید فاسفورس کا استعمال کیا جس کا مقصد تباہی سے زیادہ آگ بھڑکانا اور جلانا ہوتا ہے اور اسکی خصوصیت یہ یوتی ہے کہ دھماکے کے بعد شکار ہونے والی ہر چیز میں شدید آگ بھڑکا کر اسے پوری طرح جلا کر ختم کر دیتا ہے۔
-
قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کی جائے شہادت پر دعائے کمیل کا اہتمام ۔ ویڈیو
Jan ۱۰, ۲۰۲۰ ۰۷:۴۳جمعرات کی شب بغداد ایئر پورٹ پر عراقی مومنین نے اکٹھا ہو کر ایک انوکھے انداز میں شہدائے استقامت کو یاد گیا۔ انہوں نے سپاہ قدس کے کمانڈر قاسم سلیمانی، عراقی رضاکارفورس الحشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر ابو مہدی المہندس اور انکے ساتھیوں کی جائے شہادت پر چراغانی کر کے دعائے کمیل کا اہتمام کیا جس میں مومنین اور الحشد الشعبی کے جوانوں نے شرکت کی۔
-
شہدائے استقامت کی جائے شہادت پر عراقی عوام کا اجتماع
Jan ۱۰, ۲۰۲۰ ۱۴:۳۱عراقی عوام نے سردارمحاذ استقامت شہید جنرل قاسم سلیمانی، اور دیگر شہدائے استقامت کے شہیدوں کے مشن کو آگے بڑھانے کا عہد اور امریکا سے اپنی نفرت کا اعلان نیز اپنے ملک سے امریکی افواج کے انخلا کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔ اسی کے ساتھ عراق کی استقامتی تنظیموں نے امریکی فوجی اڈوں پر ایران کے حملے کا خیر مقدم کیا ہے۔
-
اسرائیلی جنگی طیاروں کا الحشد الشعبی پر حملہ
Jan ۱۰, ۲۰۲۰ ۰۴:۲۰قدس کی غاصب اور جابرصیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے ایک بار پھر عراق و شام کی سرحد کے قریب عراقی رضاکار فورس الحشد الشعبی پر ہوائی حملہ کیا ہے۔
-
عراقی رضاکار فورس کی امریکا کو کھلی دھمکی، مقابلے کے لئے تیار ہیں
Jan ۰۹, ۲۰۲۰ ۱۹:۰۴عراقی رضاکار فورس کی السلام بریگیڈ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ جنرل قاسم سلیمانی داعش دہشت گرد گروہ کے خلاف آپریشن کی نگرانی کرتے تھے۔
-
عین الاسد چھاؤنی پر ایران کے حملے میں بڑی تباہی کا امریکی و صیہونی اعتراف
Jan ۰۹, ۲۰۲۰ ۱۴:۰۲عراق کے ایک فوجی ذریعے نے کہا ہے کہ دہشت گرد امریکی فوج کی چھاؤنی عین الاسد پر ایران کے میزائلی حملے میں اس چھاؤنی کا ریڈار سسٹم پوری طرح تباہ ہوگیا ہے جبکہ ایک صیہونی صحافی نے کہا ہے کہ دوسو چوبیس زخمی امریکی فوجیوں کو طیارے کے ذریعے تل ابیب کے ایک اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔
-
عین الاسد فوجی اڈے پر 11 میزائل داغے گئے: امریکی فوج کا اعتراف
Jan ۰۹, ۲۰۲۰ ۰۶:۴۴امریکی فوج کے سربراہ نے اعتراف کیا ہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے منگل کی رات عراق کے صوبے الانبار میں عین الاسد فوجی اڈے پر 11میزائل داغے ۔