-
غزہ؛ باپ کے جنازے پر فلسطینی بچے کی بے تابی
May ۱۱, ۲۰۲۱ ۱۰:۵۶غزہ پر غاصب صیہونی ٹولے کے حملوں میں کم از کم ۲۴ فلسطینی شہید اور ۱۰۳ زخمی ہو گئے۔ شہید ہونے والوں میں ۹ بچے بھی شامل ہیں۔ نیچے دی گئی ویڈیو میں ایک کمسن بچے کو اپنے باپ کی تشییع جنازہ کے موقع پر بے تابی کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
-
مسجد الاقصیٰ کی تازہ کہانی، کیمرے کی زبانی
May ۱۰, ۲۰۲۱ ۱۳:۴۴حالیہ دنوں میں عالمی یوم قدس کے موقع پر غاصب صیہونی دہشتگردوں نے مقبوضہ فلسطین میں اپنی طاقت کے بل پر فرزندان فلسطین کو کچلنے اور انہیں مرعوب کرنے کی کوشش کی اور اس کے لئے انہوں نے اپنی بہیمیت و حیوانیت کی تمام حدوں کو پار کر دیا اور مسجد کے اندر فائرنگ اور توڑپھوڑ بھی کی۔ تاہم فلسطینی جیالوں نے میدان خالی نہیں کیا اور غاصب دشمن کی تمام تر سفاکیت کے باوجود وہ میدان میں ڈٹے رہے اور ان کے جارحانہ اقدامات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ رپورٹس دسیوں فلسطینیوں کے زخمی اور گرفتار ہونے کی حکایت کرتی ہیں۔
-
اسرائیل پر پھر ہونے لگی میزائلوں کی بارش، فوجیوں کی پسپائی
May ۱۰, ۲۰۲۱ ۱۷:۰۰بیت المقدس میں صیہونی فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان جاری جھڑپوں اور تشدد کے درمیان، فلسطین کے مزاحمتی گروہوں نے اسرائیل پر کئی راکٹ فائر کئے جس کے بعد خطرے کے سائرن بجنے لگے اور شہر میں ہر طرف افراتفری مچ گئي۔
-
صیہونی نے فلسطینیوں کو کار سے روندا۔ ویڈیو
May ۱۰, ۲۰۲۱ ۱۶:۰۶مقبوضہ فلسطین میں ایک غاصب صیہونی شہری نے اپنی ماہیت کو آشکار کرتے ہوئے صیہونی بربریت اور اسکے جارحانہ اقدامات کے خلاف مظاہرہ کر رہے فلسطینیوں پر اپنی کار سے حملہ کر کے متعدد کو کار سے روند دیا۔ حملہ آور کو فلسطینی نوجوانوں کے عتاب سے بچاتے ہوئے اُسے صیہونی پولیس نے فورا اپنی حصار میں لے کر اسے محفوظ مقام تک پہونچا دیا۔
-
بیت المقدس کی آزادی کیلئے لندن اور مانچسٹر میں احتجاجی مظاہرے
May ۱۰, ۲۰۲۱ ۰۴:۰۸صہونی مظالم کے خلاف لندن اور مانچسٹر میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔
-
فلسطین زندہ ہے!۔ ویڈیوز
May ۰۹, ۲۰۲۱ ۱۴:۵۶ایک طرف فلسطین میں صیہونی دہشتگردوں کے ظلم، بربریت و سفاکیت کا سلسلہ جاری ہے مگر دوسری جانب فلسطینی جیالوں کی استقامت و پامردی اپنے پورے جوش و ولولے کے ساتھ جاری ہے اور راہ وطن میں وہ اپنا خون نچھاور کرنے سے بھی نہیں نہیں گھبراتے۔ یہ قدرت کا قانون ہے کہ ظلم کبھی بھی باقی نہیں رہ سکا اور اسکا زوال یقینی ہے۔ بقول شاعر کے کہ ظلم پھر ظلم ہے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے، خون پھر خون ہے ٹپکے گا تو جم جائے گا۔
-
کافی دیر سے ہی آخرکار سعودی عرب نے فلسطینیوں کی حمایت میں بیان جاری کر دیا
May ۰۹, ۲۰۲۱ ۱۸:۳۹فلسطینیوں پر ہونے والے صیہونی فوجیوں کے مظالم کے بعد آخرکار ریاض نے فلسطینیوں کی حمایت میں ایک بیان جاری کر دیا۔
-
فلسطینیوں پر ہو رہے مظالم پر عالم اسلام برہم، ترک صدر کی اقوام متحدہ سے اپیل
May ۰۹, ۲۰۲۱ ۱۷:۵۹مشرقی بیت المقدس کے ایک محلے سے فلسطینیوں کو زبردستی نکالنے سے ناراض ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے مسجد الاقصی میں فلسطینی نمازیوں پر اسرائیلی سیکورٹی اہلکاروں کے وحشیانہ حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
-
عربوں کے بیانات نہیں ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے، خطیب مسجد الاقصی
May ۰۹, ۲۰۲۱ ۱۴:۴۹خطیب مسجد الاقصی نے فلسطین کے بارے میں عرب ملکوں کے کمزور موقف پر نکتہ چینی کرتے ہوئے مسجد الاقصی کی حفاظت کے لیے ٹھوس موقف اپنائے جانے کی ضرورت زور دیا ہے۔
-
مسجد الاقصی پر صیہونی فوجیوں کے حملے سے محمود عباس برہم، فوری اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ
May ۰۸, ۲۰۲۱ ۱۷:۱۰فلسطینی انتظامیہ کے سربراہ نے بیت المقدس میں صیہونی فوجیوں کے حملے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے سیکورٹی کونسل کے فوری اجلاس کا مطالبہ کیا ہے۔