-
صدارتی امیدواروں کا دوسرا مباحثہ
Jun ۱۰, ۲۰۲۱ ۱۷:۲۷ایران کے نامزد صدارتی امیدواروں کے درمیان دوسرا ٹی وی مباحثہ منگل کو منعقد ہوا۔ جس میں نامزد صدارتی امیدواروں علی رضا زاکانی، محسن رضائی، محسن مہر علی زادے، سید ابراہیم رئیسی، عبدالناصر ہمتی، سید امیر حسین قاضی زادہ ہاشمی اور سعید جلیلی نے مختلف منجملہ سیاسی ، ثقافتی ، اقتصادی اور سماجی موضوعات پر اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
-
یمن اور افغانستان کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندوں کا دورۂ تہران
Jun ۰۸, ۲۰۲۱ ۱۵:۱۸یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے خصوصی نمائندے مارٹین گریفتھس اور افغانستان کے امور میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے نمائندے جان آرنو نے منگل آٹھ جون 2021 کو تہران میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف سے ملاقات اور گفتگو کی ۔ اس ملاقات میں وزیرخارجہ جواد ظریف نے واضح کیا جنگ بحران یمن کا راہ حل نہیں ہے۔ انہوں نے یمن کے محاصرے کے خاتمے اور یمنی عوام کے لئے انسان دوستانہ امداد کی فراہمی کی ضرورت پر زور دیا۔
-
تیرہویں دورکےصدارتی انتخابات کا دوسرا مباحثہ
Jun ۰۸, ۲۰۲۱ ۲۲:۱۰صدارتی امیدواروں کے درمیان دوسرا ٹی وی مباحثہ ، منگل آٹھ جون 2021 کو مقامی وقت کے مطابق شام پانچ بجے شروع ہوا اور رات آٹھ بجے تک جاری رہا ہے۔دوسرے ٹی وی مباحثے میں ایران کے ساتوں نامزد امیدواروں نے، ثقافتی، سماجی اور سیاسی معاملات کے بارے میں مختلف سوالوں کے جواب دیئے اور اپنے اپنے پروگراموں پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔
-
تہران کے اندیشہ پارک میں دوگمنام شہداء کی تدفین
Jun ۰۶, ۲۰۲۱ ۱۴:۵۱نواسۂ رسول حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کے یوم شہادت کے موقع پر تہران کے اندیشہ پارک میں دو شہداء گمنام کی تدفین کی گئی۔
-
قم المقدس میں امام خمینی رح کا قدیمی گھر
Jun ۰۵, ۲۰۲۱ ۰۶:۵۸قم المقدس میں قیام کے دوران بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رح نے چند گھروں میں قیام فرمایا ہے جن میں سے بعض کرائے تھے یا خریدے ہوئے ان میں سے ایک گھر موجود ہے جو قم کے محلے یخچال قاضی میں واقع ہے، امام خمینی رح جب تک قم میں رہے اسی گھر میں قیام فرمایا اس گھر کا زیادہ تر حصہ مٹی سے بنا ہوا ہے ، امام خمینی رح نے ہمیشہ سادہ زندگی گزاری ہے۔
-
یہیں پیدا ہوا بت شکن خمینی ۔ تصاویر
Jun ۰۳, ۲۰۱۹ ۱۹:۳۰ایران کے تاریخی ورثہ میں شمار ہونے والا یہ مکان قجری دور حکومت میں تعمیر ہوا ہے اور اس وقت اس مکان کی عمر ۱۵۰ برس سے زائد ہو چکی ہے۔ یہی وہ مکان ہے جہاں معمار انقلاب اسلامی، مجدد دین و شریعت، سامراجی بتوں کو مسمار کرنے والے فقیہ اہلبیت حضرت روح اللہ الموسوی الخمینی (رح) کی ولادت ہوئی۔ یہ مکان خمین شہر کے سرپل محلے میں واقع ہے۔
-
بانی انقلاب اسلامی کا آبائی مکان
Jun ۰۴, ۲۰۲۱ ۱۴:۰۵ایران کے شہر خمین میں بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رح کے آبائی گھر میں آپ کی جانگداز رحلت کی 32 برسی کے موقع پر سیاہ پرچم نصب کردیئے گئے۔
-
فرانسیسی نرسیں حکومت سے ناراض
Jun ۰۳, ۲۰۲۱ ۰۸:۳۵کام کی سختیوں اور کم تنخواہوں پر معترض فرانسیسی نرسوں نے حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا۔
-
ایران میں تیار کی گئی بجلی سے چلنے والی پہلی بس کا افتتاح
Jun ۰۳, ۲۰۲۱ ۱۲:۱۶ایران کے مقدس شہر مشہد میں ملکی ماہرین کے ہاتھوں تیار کی گئی پہلی بجلی سے چلنے والی بس کا افتتاح ہوگیا۔
-
پیرِ جماران روح اللہ کو بھلا نہیں پائے گی دنیا
Jun ۰۳, ۲۰۲۱ ۰۹:۲۹بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) کی رحلت جانگداز کی بتیسویں برسی کے موقع پر تہران کے جماران کاڈیو اسپتال اور حسینہ جماران میں جمعرات دو جون 2021 کو مراسم کا انعقاد ہوا جس میں بانی انقلاب اسلامی اور آپ کے نصب العین سے تجدید عہد کیا گیا۔ یاد رہے کہ امام خمینی (رح) کی رحلت 13 خرداد 1368 ہجری شمسی کی شام کو جماران اسپتال میں حرکت قلب بند ہونے کے باعث ہوئی ، جبکہ 16 خرداد کو مصلی تہران میں عظیم الشان نماز جنازہ کے انعقاد کے بعد بہشت زہراء قبرستان کے قریب آپ کو سپرد خاک کیا گیا۔