-
ہجری شمسی سال 1400 کے آغاز پر رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام (تصاویر)
Mar ۲۰, ۲۰۲۱ ۲۰:۱۸حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ہجری شمسی سال 1400 کی مناسبت سے اپنے پیغام میں نئے سال کا سلوگن "پیداوار، حمایت اور رکاوٹوں کا ازالہ" قرار دیا ہے۔
-
سنندج میں نو روز کی آمد کے مراسم
Mar ۱۸, ۲۰۲۱ ۱۹:۲۷نئے ہجری شمسی سال 1400 کے آغاز کے موقع پر سنندج کی فردوسی شاہراہ پر بڑے بڑے انسانی پتلوں کے ساتھ "شاد پیمائی" نامی رسم "سوارانہ" کا انعقاد ہوا۔
-
تین شعبان یوم پاسدار
Mar ۱۷, ۲۰۲۱ ۱۵:۱۷بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رح نے ۳ شعبان المعظم سید الشہدا، سبط مصطفیٰ(ص)، دلبند زہرا (ع)، نور چشم مرتضیٰ (ع)، حضرت امام حسین علیہ السلام کے یوم ولادت با سعادت کو یوم پاسدار کا نام دیا گیا ہے۔
-
ایران کی فخرا نامی کوررنا ویکسین کی رونمائی
Mar ۱۶, ۲۰۲۱ ۱۶:۰۳ایران کی فخرا نامی کورونا ویکسین کی انسانی آزمائش اور کلینیکل ٹرائل کے پہلے مرحلے کا آغاز ہوگیا۔ ایران کی فخرا نامی کورونا ویکسین کے انسانی ٹرائل کے پہلے مرحلے کے آغاز کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں ایران کے وزیر صحت سعید نمکی اور ایران کے وزیر دفاع امیر حاتمی نے شرکت کی ۔ فخرا کورونا ویکسین کے انسانی آزمائشی کے آغاز کے موقع پر پہلا آزمائشی ٹیکا ایران کے نامور ایٹمی سائنسداں شہید محسن فخری زادے کے بیٹے کو لگایا گیا۔
-
کوو ایران برکت ویکسین کی انسانی آزمائش کا دوسرا اور تیسرا مرحلہ شروع
Mar ۱۵, ۲۰۲۱ ۲۰:۲۱ایران کی تیار کردہ کورونا ویکسین ( کوو ایران برکت ) کی رضاکارانہ طور پر 56 افراد پر پہلی انسانی آزمائش کے کامیاب نتائج کے بعد پیر 15 مارچ 2021 کو تہران کے ارم ہوٹل میں انسانی آزمائش اور کلینیکل ٹرائل کے دوسرے اور تیسرے مرحلے کا باضابطہ آغاز ہوگیا ہے
-
آستانہ امامزادہ پنج تن میں جشن عبادت و حجاب
Mar ۱۳, ۲۰۲۱ ۱۸:۲۸تہران میں آستانہ امامزادگان پنج تن علیہم السلام کی منجمینٹ کے تعاون سے رفاہی اور سماجی ادارے شمیم مہر سبحان (شمس) نے غریب گھرانے کی 50 بچیوں کے لئے جشن عبادت و حجاب (بلوغت) کا انعفاد کیا۔ یہ جشن امامزادگان پنچ تن کے آستانے میں منعقد ہوا۔ جس میں مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والوں افراد کے اہل خانہ نے شرکت کی۔
-
بعثت حضرت محمد (ص) - مدینہ منورہ
Mar ۱۲, ۲۰۲۱ ۱۶:۳۷27 رجب کی شب غار حراء میں جو مکہ شہر کے قریب واقع ہے حضرت محمد (ص) عبادت میں مشغول تھے کہ وحی الہی آئی اور سورہ مبارک علق کی آیات نازل ہوئیں اس خدا کا نام لیکر پڑھو جس نے پیدا کیا ہے اس نے انسان کو جمے ہوۓ خون سے پیدا کیا ہے پڑھو اور تمہارا پروردگار بہت کریم ہے جس نے قلم کے ذریعے تعلیم دی ہے اورانسان کو وہ سب بتادیا ہے جو اسے نہیں معلوم تھا۔.... اس طرح خدا کے نام اورتوحید کے ساتھ تعلیم سے وحی و بعثت کا آغاز ہوا
-
رہبرانقلاب اسلامی کا ستائیس رجب عید مبعث کےموقع پرنشری خطاب (تصاویر)
Mar ۱۱, ۲۰۲۱ ۱۶:۱۶رہبر انقلاب اسلامی کا یہ خطاب جمعرات ستائیس رجب 1442ہجری قمری روز عید مبعث ایران کے مقامی وقت کے مطابق صبح 10:30 بجے، پاکستان کے وقت کے مطابق دوپہر 12 بجے جبکہ ہندوستان کے وقت کے مطابق دوپہر12بجکر 30 منٹ پر براہ راست نشر کیا گیا-
-
شیراز میں امدادی کاموں کی ایک جھلک
Mar ۱۰, ۲۰۲۱ ۱۵:۱۴ایران کے شہر شیراز میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے فجر فارس یونٹ کی جانب سے مومنانہ امداد کے دائرے میں دس ہزار سے زیادہ راشن کے تھیلے جس میں خشک خوراک کے سامان کے علاوہ ضروریات زندگی کی اشیاء رکھی گئیں تھیں ضرورت مندوں میں تقسیم کرنے کے لئے تیار کی گئی۔
-
مرحوم حسین شیخ الاسلام کی یاد میں تقریب
Mar ۱۰, ۲۰۲۱ ۱۵:۰۳مرحوم حسین شیخ الاسلام کی یاد میں تقریب 9 مارچ 2021 کو دارالحکومت تہران کے اسلامی انقلاب خانہ فرہنگ میں منعقد ہوئی جس میں بلدیہ تہران کے ثقافتی شعبے کے سربراہ حجت الاسلام امرودی اور دیگر حکام شریک ہوئے ہوئے