-
تبریز کے عوام سے رہبر انقلاب اسلامی کا ویڈیو لینک خطاب
Feb ۱۸, ۲۰۲۱ ۱۷:۲۰رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے بدھ کو تبریز کے عوام کی فروری انیس سو ستتر کی انقلابی تحریک کی سالگرہ کے موقع پر اپنے خطاب میں اسلامی انقلاب میں آذربائیجان بالخصوص تبریز کے عوام کے ناقابل فراموش کردار اور ان کی فداکاریوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
-
موسم سرما میں بہار جیسے مناظر
Feb ۱۸, ۲۰۲۱ ۱۶:۵۹درختوں کی کوپلوں کے ظاہر ہونے کے ساتھ ہی قبل از وقت موسم بہار کی آمد کی نوید سنائی دے رہی ہے۔
-
ایرانی انجینئروں کی ایک اور کامیابی، مردہ ہیلی کاپٹروں کو زندہ کیا
Feb ۱۷, ۲۰۲۱ ۱۲:۳۱عرصۂ دراز سے خاک کھا رہے ہیلی کاپٹروں کو ایران کے مومن انجینئروں نے حیات نو بخش دی ہے۔ تمام تر ظالمانہ اور شدیدترین پابندیوں کے باوجود، ایران کے نوجوان انجینئروں نے متعدد ہیلی کاپٹروں کا مکمل طور پر اوورہال کر کے انہیں مختلف آپریشنز کے لائق بنا دیا اور دنیا کو یہ بتایا کہ اگرکوئی قوم صالح قیادت کے ہمراہ ہو کر اپنی توانائیوں پر تکیہ کرے تو اُس کے سامنے راستے کھلتے چلے جاتے ہیں۔ حیات نو حاصل کرنے والے ان آہنی پرندوں کی تقریب رونمائی میں ایران کے وزیر نقل و حمل محمد اسلامی حاضر ہوئے۔
-
ایران، ٹریکٹر کی پروڈکشن لائن کا افتتاح
Feb ۱۶, ۲۰۲۱ ۲۰:۳۰ایران میں دو پیشرفتہ، طاقتور اور ہیوی ڈیوٹی ٹریکٹروں کی پروڈکشن لائن کا افتتاح کر دیا گیا۔ یہ دو ٹریکٹر WD4120 اور WD455 ماڈل کے ہیں جنہیں مکمل طور پر ایرانی علم و دانش اور مقامی ٹیکنالوجی کی مدد سے بنایا گیا ہے۔ تبریز میں تیار ہونے والے یہ ٹریکٹر ملک کے باہر بھی برآمد کئے جائیں گے۔ تمام تر ظالمانہ پابندیوں کے باوجود ایرانی ساخت کے یہ ٹریکٹر اقتصاد و صنعت کے شعبے میں ایران کی ایک بڑی کامیابی شمار ہوتے ہیں۔
-
ایران عالمی پابندیوں کے باوجود کورونا وائرس کے خلاف جدوجہد میں مصروف ہے !
Feb ۱۶, ۲۰۲۱ ۱۸:۰۸ایران کے ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل اسٹاف سخت ترین حالات میں اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر اپنے ہموطنوں کی جان بچانے میں مصروف ہے۔ اس مرتبہ ہیلتھ ورکر نرس مھشید گودرز نے کہ جو حاملہ بھی تھیں ، کورونا وائرس کے خلاف جدوجہد کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا اور اپنے نوزائیدہ بچے کو اپنی آغوش میں لیے بغیر اس دنیا سے رخصت ہوگئیں۔
-
میقان جھیل
Feb ۱۵, ۲۰۲۱ ۱۹:۵۰ایران کے صوبے مرکزی کی میقان جھیل ملک کی ایک اہم ترین جھیل شمار ہوتی ہے جہاں مختلف اقسام کے پرندے ہجرت کر کے آتے ہیں قدرتی مناظر کے حسن کو دوبالا کردیتے ہین
-
ایران اور قطر کے وزراء خارجہ کی ملاقات
Feb ۱۵, ۲۰۲۱ ۱۹:۳۸قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے پیر کے روز ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف سے ملاقات و گفتگو کی ۔
-
ایران غیر ملکی پرندوں کا میزبان !
Feb ۱۲, ۲۰۲۱ ۱۴:۵۸ہر سال موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی تنکابن کیلہ جھیل میں سائبیریا اور وسطی ایشیاء سے ہزاروں کی تعداد میں مہاجر پرندوں کی آمد شروع ہوجاتی ہے جن میں Larus نامی پرندوں کی تعداد بھی بہت زیادہ ہے فارسی اس پرندے کو کاکایی کہتے ہیں۔
-
جشن آزادی پر آتشبازی کے خوبصورت مناظر
Feb ۱۱, ۲۰۲۱ ۱۵:۱۶دارالحکومت تہران میں ایران کے اسلامی انقلاب کی کامیابی کی بیالیسویں سالگرہ شمسی مہینے کی 22 تاریخ کی مناسبت سے 22 مقامات پر آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔
-
اسلامی انقلاب کی بیالیسویں سالگرہ کی عظیم ریلیاں
Feb ۱۰, ۲۰۲۱ ۲۰:۵۱اسلامی انقلاب کی بیالیسویں سالگرہ کے موقع پر پورے ایران میں موٹر سائیکل اور کار ریلیاں نکالی گئی ہیں اور لوگوں نے کورونا پروٹوکول کی پابندی کرتے ہوئے ریلیوں میں بھرپور شرکت کی۔