-
صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کی برقراری پر انتباہ
Dec ۲۸, ۲۰۱۷ ۱۰:۱۰غزہ میں علمائے دین کی انجمن نے غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ کسی بھی طرح کے تعلقات برقرار کرنے کے لئے عرب ملکوں کے ہرطرح کے اقدام کو بیت المقدس کی امنگوں اور فلسطینی عوام کے ساتھ خیانت سے تعبیر کیا ہے۔
-
صیہونی دہشتگردوں کی درندگی ۔ ویڈیو
Dec ۲۵, ۲۰۱۷ ۱۶:۲۲صیہونی دہشتگرد ایک فلسطینی ماں کو اسکے کم سن بچوں کے سامنے زبردستی گرفتار کر کے لے جا رہے ہیں اور چند صیہونی جلاد اسکے چنگھاڑ مار کر روتے ہوئے بچوں کو پکڑے ہوئے ہیں تاکہ وہ ماں کے قریب نہ ہو سکیں۔
-
امریکہ مسئلہ فلسطین کو دفن کرنا چاہتا ہے، حماس
Dec ۲۶, ۲۰۱۷ ۱۴:۴۶حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ امریکہ مسئلہ فلسطین کو دفن کرنے اور علاقے کا تشخص اور ڈھانچہ تبدیل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
-
فلسطینیوں کے حقوق کے دفاع پر ایران کی تاکید
Dec ۲۵, ۲۰۱۷ ۱۴:۲۹ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے کہا ہے کہ ایران سفارتکاری کے مروجہ طریقوں سے فلسطینی قوم کے حقوق کے دفاع کی کوشش کر رہا ہے۔
-
اقوام متحدہ میں قدس قرارداد، امریکہ کو منہ توڑ جواب
Dec ۲۵, ۲۰۱۷ ۰۸:۱۴عالمی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے نمائندے اور سابق وزیر خارجہ ڈاکٹرعلیاکبر ولایتی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں قدس کو اسرائیل کے دارالحکومت کے طور پر تسلیم کرنے کے امریکی صدر کے فیصلے کے خلاف پاس ہونے والی قرارداد کو امریکہ کیلئے منہ توڑ جواب سے تعبیر کیا ہے۔
-
ٹرمپ کے منھ پر اقوام متحدہ کا زوردار طمانچہ ۔ کارٹون
Dec ۲۴, ۲۰۱۷ ۱۶:۴۰بیت المقدس کے بارے میں امریکی صدر کے فیصلے کے خلاف ایک قرارداد گزشتہ جمعرات کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پیش کی گئی جس کے حق میں ۱۲۸ ممالک نے ووٹ دیا۔ فقط ۹ ملکوں نے امریکہ کا ساتھ دیا جبکہ ۳۵ ملکوں نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ اس قرارداد کی منظوری، درحقیقت ٹرمپ اور امریکہ کے منھ پر ایک زوردار طمانچہ ہے۔
-
ٹرمپ کے فیصلے کے خلاف برلن میں مظاہرہ
Dec ۲۴, ۲۰۱۷ ۱۴:۴۳جرمنی کے دارالحکومت برلن میں لوگوں نے ایک بار پھر مظاہرہ کرکے بیت المقدس کے بارے میں امریکی صدر ٹرمپ کے فیصلے کی مذمت کی اور اس پر شدید احتجاج کیا۔
-
فلسطین میں عالمی تحریک انتفاضہ جاری ہے، اسماعیل ہنیہ
Dec ۲۳, ۲۰۱۷ ۱۵:۰۳حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ بیت المقدس فلسطین کا دارالحکومت ہے اور کوئی عرب اور اسلامی ملک بیت المقدس سے چشم پوشی نہیں کر سکتا۔
-
امریکی فیصلے کے خلاف فلسطینی علاقوں میں یوم غضب
Dec ۲۲, ۲۰۱۷ ۱۴:۴۳فلسطینی عوام نے مسلسل تیسرے جمعے کو بھی بیت المقدس کے بارے میں امریکی صدر کے مخاصمانہ فیصلے کے خلاف یوم غضب منایا اور مختلف شہروں میں مظاہرے کیے۔
-
ٹرمپ مخالف قرارداد کی منظوری حق و انصاف کی جیت
Dec ۲۲, ۲۰۱۷ ۱۲:۳۳فلسطینی گروہوں اور تنظیموں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بیت المقدس کی حمایت میں پاس کی گئی قرارداد کو فلسطین کے لئے بہت بڑی کامیابی قراردیا ہے۔