Aug ۱۸, ۲۰۱۹ ۱۵:۱۷
پاکستان میں تشیع کے نام پر منحرف اور باطل عقائد کی ترویج و تشہیر کرنے والے سامراجی بالخصوص برطانوی آلہ کاروں کے خلاف لاہور شہر میں عظیم الشان کنوینشن کا اہتمام کیا گیا ہے ، جس میں ہزاروں کی تعداد میں مومنین شریک ہوئے ہیں ۔صبح سے شام تک جاری اس ولایت کنوینشن میں باطل طاقتوں اور انکے مسموم منصوبوں کے ِخلاف متحد ہو کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا جارہا ہے - مقررین اور شرکاء انقلاب اسلامی کی قیادت، اسکی امنگوں اور مزاحمتی و استقامتی محاذ سے اپنی بھرپور حمایت کا اعلان کرہے ہیں