پاکستانی اولمپک کھلاڑی ارشد ندیم کا شاندار استقبال + ویڈیو
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i436076-پاکستانی_اولمپک_کھلاڑی_ارشد_ندیم_کا_شاندار_استقبال_ویڈیو
پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے پاکستانی کھلاڑی ارشد ندیم کا لاہور ایئرپورٹ پہنچنے پر والہانہ استقبال کیا گیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۱۱, ۲۰۲۴ ۰۵:۴۰ Asia/Tehran

پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے پاکستانی کھلاڑی ارشد ندیم کا لاہور ایئرپورٹ پہنچنے پر والہانہ استقبال کیا گیا۔

سحرنیوز/پاکستان: ایئرپورٹ پر وفاقی وزیر احسن اقبال، سمیت دیگر سیاسی رہنماوں نے ارشد ندیم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر عوام کی ایک بڑی تعداد بھی ارشد ندیم کے خیر مقدم کے لیے ایر پورٹ پر موجود تھی۔
واضح رہے کہ ارشد ندیم نے چالیس سال کے بعد اولمپکس کھیلوں میں پاکستان کے لیے سونے کا تمغہ حاصل کیا ہے۔ ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس کے نیزہ بازی مقابلے میں 92.97 میٹر کی ریکارڈ تھرو کرکے سونے کا تمغہ جیتا ہے۔