-
کچھ الگ انداز میں وصی مصطفیٰ (ص) کو یاد کیا گیا ۔ ویڈیو
May ۱۳, ۲۰۲۰ ۱۸:۵۱ایران کے صوبے البرز کے صدر مقام کرج شہر میں شب ہائے قدر اور وصی رسول خدا، امیر المونین حضرت علی علیہ السلام کے ایام شہادت کی مناسبت پر آپؑ کی زندگی کے بعض گوشوں بالخصوص آپ کی مناجات اور وقت شہادت کی منظر کشی کی گئی۔
-
مادر وطن کے دفاع میں تیار ہیں فرزندان فلسطین/ تصاویر
May ۱۲, ۲۰۲۰ ۰۹:۲۵غزہ؛ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے فوجی بازو ’’سرایا القدس‘‘ کے جوان کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور ماہ رمضان کی آمد کے بعد بھی شب و روز غاصب صیہونی دشمن پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور وہ ایک لمحے کو بھی اپنے اِس خونخوار دشمن سے غافل نہیں ہوتے۔
-
کریم اہلبیت کی ولادت پر کریمۂ اہلبیت کے شہر میں ضیافتِ رضوی کا اہتمام
May ۱۰, ۲۰۲۰ ۰۶:۰۳کریم اہلبیت، فرزند رسول امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کے یوم ولادت کی مناسبت پر کریمۂ اہلبیت حضرت معصومۂ قم علیہا سلام کے جوار میں غذا کے چودہ ہزار پیک بنا کر چودہ محلوں میں تقسیم کئے گئے۔ اس کریمانہ ضیافت کا اہتمام آستان قدس رضوی کے خدمتگزاروں کی جانب سے کیا گیا تھا۔
-
منکسر مزاج پھول ۔ تصاویر
May ۰۸, ۲۰۲۰ ۱۹:۴۶ایران کے صوبے اصفہان میں خوانسار شہر واقع ہے جہاں کے گلستان کوہ نامی پہاڑ کے دامن میں گلہائے لالہ (ٹیولپ) کا ایک خوبصورت گلستاں نظروں کو اپنی جانب کھینچتا ہے۔ یہ گلستان ہر سال موسم بہار میں سجتا ہے۔ اس گلستان کے پھولوں کی خاص بات یہ ہے کہ ان کا رخ آسمان کی طرف ہونے کے بجائے زمین کی جانب ہوتا ہے۔
-
عراق کی رضاکار فورس پر داعش کا حملہ تصاویر کی زبانی
May ۰۶, ۲۰۲۰ ۱۹:۲۴چند روز قبل عراق کے شہر سامرا کے قریب رضاکار فورس پر تکفیری و دہشتگرد ٹولے داعش نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں کم از کم دس جوان شہید ہو گئے۔
-
امریکی دہشتگرد، جنہیں ایرانی میزائل نے میڈل دلوایا ۔ تصاویر
May ۰۶, ۲۰۲۰ ۰۷:۵۱۸ جنوری کو عراق میں امریکیوں کے اہم فوجی اڈے عین الاسد پر ایران نے میزائلوں کی بارش کی تھی جس کے بعد امریکہ کئی دن تک پہلے تو جانی نقصان پر پردہ ڈالنے کی بھرپور کوشش کرتا رہا، مگر پھر بتدریج اس نے اپنے سو سے زائد دہشتگردوں کو دماغی چوٹ آنے کا اعتراف کیا۔ ایران کے اس تاریخی حملے کے چار ماہ گزر جانے کے بعد واقعے کے بعض چشم دید گواہ امریکی دہشتگردوں کو امریکہ نے پرپل ہرٹ نامی میڈل سے نوازا ہے۔ اس حملے کے بعد سپاہ پاسداران نے اعلان کیا تھا کہ کم از کم اسّی امریکی دہشتگرد ہلاک اور دوسو زخمی ہوئے ہیں۔
-
عجیب و غریب سواریاں ۔ تصاویر
May ۰۶, ۲۰۲۰ ۰۷:۳۵دست بشر کی بنائی ہوئی انوکھی اور عجیب و غریب سواریاں۔
-
جاری ہے چشمۂ خدمت گزاری
May ۰۵, ۲۰۲۰ ۱۷:۵۰ایک طرف کورونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والی اقتصادی مشکلات تو دوسری طرف ماہ مبارک رمضان میں انفاق و اطعام کی فضیلت، یہ سبب بنے ہیں کہ بندگان خدا ایک دوسرے کا پہلے سے زیادہ خیال رکھیں۔ ان دنوں ایران میں مومنانہ خدمت سے موسوم ایک مبارک مہم کا سلسلہ جاری ہے جس کے تحت بے بضاعت اور مستحق افراد کے لئے انسان دوستانہ امداد کا بندوبست کیا جاتا ہے۔
-
ایران میں افطار کی روایتی اشیاء کے دلکش مناظر
May ۰۲, ۲۰۲۰ ۱۶:۴۵ایران میں ماہ مبارک رمضان میں عام طور پر بڑی سادگي سے افطار کیا جاتا ہے لیکن ایسا بھی نہیں ہے کہ لوگ افطار کے سلسلے میں اہتمام ہی نہیں کرتے۔ اس فوٹو گیلری میں ایران میں افطار کی روایتی اشیاء کی ایک جھلک دیکھیے۔
-
مسجد الاقصیٰ، بند دروازوں کے پیچھے فلسطینیوں کی نماز
May ۰۲, ۲۰۲۰ ۰۷:۳۸مسجد الاقصیٰ، بند دروازوں کے پیچھے فلسطینیوں کی نماز