-
فلسطینی باشندوں کے خوبصورت ماسک ۔ تصاویر
Mar ۳۱, ۲۰۲۰ ۲۰:۲۵فلسطین؛غزہ کے رہائشی تین نوجوان فنکاروں نے کورونا وائرس کے پیش نظر اپنے ہم وطنوں کو ماسک پہننے کی ترغیب دلانے کے لئے ایک انوکھا طریقہ اپنایا۔ وہ ماسک پر خوبصورت تصاویر ابھار کر انہیں فن پاروں میں تبدیل کرتے ہیں اور پھر کسی طرح کی کوئی رقم لئے بغیر انہیں مفت عوام کے درمیان تقسیم کرتے ہیں۔
-
ووہان میں لوٹ آئی زندگی۔ تصاویر
Mar ۳۱, ۲۰۲۰ ۱۹:۲۵چین کا شہر ووہاں کہ جہاں سے کورونا وائرس نے سر اٹھایا، اب دو ماہ کے قرنطینے کے بعد معمولات زندگی کی جانب پلٹ رہا ہے۔
-
ووہان میں لوٹ رہی ہے زندگی!۔ تصاویر
Mar ۲۸, ۲۰۲۰ ۰۹:۲۶قریب دو ماہ کے قرنطینے کے بعد اب چین کے شہر ووہان میں بتدریج زندگی اپنے معمول پر لوٹ رہی ہے۔ ووہان، چین کا وہی شہر ہے جہاں کورونا وائرس نے سر اٹھایا اور اب یہ وائرس دنیا کے قریب دوسو ممالک میں سرایت کر چکا ہے۔ چین نے چند روز قبل اپنے ملک میں باضابطہ طور پر کورونا کو شکست دینے کا اعلان کر تے ہوئے ملک میں ایمرجنسی ختم کر دی ہے۔
-
بشر سے تنگ آ چکی دنیا میں اب بھی باقی ہیں قدرتی رعنائیاں
Mar ۲۷, ۲۰۲۰ ۱۷:۰۵آج جبکہ خلاق کائنات کی خلق کردہ حسین دنیا، ظلم و جور کی چکی میں پِس رہی ہے مگر پھر بھی خالق فیاض کی فیاضیوں کا سلسلہ تھما نہیں ہے اور وہ مختلف بہانوں سے مختلف شکلوں میں اپنے نالائق بندوں کو اپنے لطف و کرم سے نوازتا رہتا ہے۔ پیش خدمت گیلری میں دنیا سے موسم بہار کے خوبصورت نظاروں سے لطف اندوز ہوا جا سکتا ہے۔
-
علما بھی پیش پیش ہیں انسداد کورونا مہم میں
Mar ۲۷, ۲۰۲۰ ۱۱:۳۳کورونا وائرس نے جہاں انسانی زندگی کو عالمی سطح پر بہت زیادہ متاثر کیا ہے وہیں مختلف ممالک بالخصوص ایران کے عوام میں ہمدردی، انسانیت، ایثار و فداکاری اور آپسی اتحاد و انسجام کے جذبے میں بھی تازہ روح پھونک دی ہے جس کی روزانہ بڑی خوبصورت اور انکوھی مثالیں کیمرے کی نگاہ میں قید ہوتی ہیں۔ ان تصاویر میں علما کو ایران کے شہر شیراز میں گاڑیوں کو ڈس انفیکٹڈ کرنے کی مہم شریک ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔
-
جابجا دکھائی دے رہے ہیں فیلڈ اور موبائل ہاسپیٹل
Mar ۲۷, ۲۰۲۰ ۱۱:۳۰شکر خدا کہ ایران اسلامی میں ابھی کورونا کے بیماروں کی تعداد کم ہے اور اسکے مقابلے کورونائی دیو سے نمٹنے کے لئے فراہم کئے گئے مراکز و اسپتال اور طبی وسائل کی تعداد ان سے کہیں زیادہ ہے۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے بری یونٹ کا قائم کردہ شہید صدوقی فیلڈ ہاسپیٹل جسے تمام تر لازمی سہولتوں کے ہمراہ کورونائی دیو سے نمٹنے کے لئے رزرو میں رکھا گیا ہے جسے ضرورت کے وقت استعمال کیا۔ جمعرات کو ایران کے پارلیمنٹ اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی اور سپاہ پاسداران کے کمانڈر جنرل حسین سلامی نے اس اسپتال کا دورہ کیا۔
-
آجکل مسجد النبی (ص) بھی سنسان ہے ۔ تصاویر
Mar ۲۴, ۲۰۲۰ ۰۷:۱۱وبائی بیماری کورونا وائرس نے اس وقت دنیا بھر کو اپنی لبیٹ لے رکھا ہے اور اس دنیا کے کل ۲۶۱ ممالک کے درمیان سے قریب ۱۹۰ ممالک اس کی زد میں آچکے ہیں۔ دنیا بھر میں بہت سے مذہبی مذہبی و اجتماعی مقامات کو کورونا کے پیش نظر بند کر دیا گیا ہے تاکہ جلد از جلد از منحوس وبا کو قابو میں کیا جاسکے۔ اس قانون سے مدینۂ منورہ میں واقع مسجد النبی (ص) بھی مستثنیٰ نہیں رہی اور فرزندان توحید ان دنوں حرم نبوی کی زیارت سے محروم ہیں۔
-
بہار کا قرنطینہ غیر ممکن ہے ۔ تصاویر
Mar ۲۳, ۲۰۲۰ ۰۹:۱۲دنیا بھر میں آجکل انسانوں کو قرنطینہ کرنے کی بات کی جار ہی ہے۔ اسی تناظر میں فارس نیوز کے ایک با ذوق فوٹو گرافر نے ایک خوبصورت عنوان کے تحت اپنی بہاری ایلبم تیار کی ہے۔اس نے اپنی ایلبم کا عنوان رکھا ہے: ’’غیر ممکن ہے بہار کو قرنطینہ کرنا‘‘۔ آجکل موسم بہار کے شروع ہوتے ہی فطرت نے اپنے نئے رنگ بکھیرنے شروع کر دئے ہیں۔ نئی کلیاں، نئی ڈالیاں اور نئی کونپلیں اپنے وجود کی اذان دیتے ہوئے زندگی کا سفر شروع کر رہی ہیں۔
-
کورونا کی تاک میں! ۔ تصاویر
Mar ۲۲, ۲۰۲۰ ۰۸:۱۸ایران میں کورونا کے خلاف قومی اور جنگی پیمانے پر مہم جاری ہے جس میں طبی عملے کے لوگ ملک میں جا بجا اُن افراد کی تلاش میں ہیں جن میں ممکنہ طور پر کورنا وائرس کے اثرات ہو سکتے ہیں۔
-
انجینئر علماء ۔ تصاویر
Mar ۱۹, ۲۰۲۰ ۰۸:۰۴ایران میں اس وقت بہت سے علماء ایسے ہیں جو اپنے فرائض منصبی کی ادائگی کے ساتھ ساتھ، سول انجینئرنگ کے شعبے میں بھی سرگرم عمل ہیں۔