-
موسمِ وبا میں مولائے غریب (ع) کی زیارت ۔ تصاویر
Mar ۱۸, ۲۰۲۰ ۱۹:۳۰کورونا نامی ’منحوس وبا‘ کو پھیلنے سے روکنے اور اسکے خطرات کو کم سے کم کرنے کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کے حکام کی جانب لازمی اقدامات عمل میں لائے گئے ہیں، جن کے تحت ہر قسم کے اجتماع پر پابندی لگا دی گئی ہے اور ہر اس مقام کو بند کر دیا گیا ہے جہاں لوگوں کے اکٹھا ہونے کا امکان پایا جاتا ہو۔ مشہد مقدس میں روضۂ امام رضا علیہ السلام بھی اس قانون سے مستثنیٰ نہیں رہا ہے اور اسے بھی وقتی طور سے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
-
یمن، صوبۂ الجوف کی آزادی، تصاویر کی زبانی ۔ تصاویر
Mar ۱۸, ۲۰۲۰ ۱۹:۰۹حالیہ دنوں میں یمنی فورسز نے سعودی پٹھوؤں کے قبضے سے صوبہ الجوف کو آزاد کرا لیا۔ فوج اور عوامی رضاکار فورس کا یہ بڑا اور اہم آپریشن ’فامکن منھم‘ نام سے انجام پایا جس میں سعودی عرب اور اسکے اتحادیوں کو زبردست مالی اور جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ صوبہ الجوف کی آزادی اسٹریٹیجک لحاظ سے بڑی اہمیت کی حامل ہے۔
-
لوگ قرنطینے میں کیسے وقت گزار رہے ہیں؟ ۔ تصاویر
Mar ۱۸, ۲۰۲۰ ۱۴:۵۵اس وقت دنیا میں بہت سے لوگ کورونا وائرس کے ممکنہ خطرات سے بچنے اور دیگر افراد کو بچانے کے لئے قرنطینہ میں زندگی گزار رہے ہیں۔ بہت سے افراد خود کو اکتاہٹ سے بچانے کے لئے مختلف سرگرمیاں انجام دیتے ہیں۔
-
کورونائی سناٹے میں ڈوبا دوبی ۔ تصاویر
Mar ۱۷, ۲۰۲۰ ۱۴:۴۰متحدہ عرب امارات میں کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد دنیا بھر سے آکر یہاں مصروف زندگی ہونے والے لوگوں میں خاصا خوف و ہراس پیدا ہو گیا ہے اور عمومی مقامات ان دنوں سناٹے میں ڈوبے ہوئے ہیں۔
-
سانسوں کے رکھوالے ۔ تصاویر
Mar ۱۶, ۲۰۲۰ ۱۸:۱۱ہر اسپتال میں ایک آکسیجن یونٹ ہوا کرتا ہے جو وہاں زیر علاج بیماروں کو درکار آکسیجن فراہم کرنے کے اہم اور حساس فرائض انجام دیتا ہے۔ آجکل دنیا بالخصوص ایران میں کورونا کے خلاف جنگی پیمانے پر آپریشن جاری ہے۔ انسداد کورونا مہم میں یقینا آکسیجن یونٹ کا نہایت اہم کردار ہے۔ اگر کسی بھی اسپتال کے آکسیجن نظام میں کوئی خلل پیدا ہو جائے تو اسکے سنگین نتائج بیماروں کو جھیلنے پڑ سکتے ہیں۔
-
کورونا اور قرنطینہ کے بعد ووہان کے مکان و مکیں ۔ تصاویر
Mar ۱۵, ۲۰۲۰ ۱۸:۰۴چین کے شہر ووہان کی آبادی قریب ایک کروڑ بتائی جاتی ہے۔ یہ شہر ۲۳ جنوری سے مکمل طور پر قرنطینہ میں ہے۔ یہی شہر ہے جہاں سے کورونا وائرس کی شروعات بتائی جاتی ہے۔ ان دنوں لوگ گھر سے باہر نکلنے کے بجائے کھڑیوں کے کنارے کھڑے ہو کر یا پھر مکان کی چھت پر جاکر دن کا کچھ وقت گزارتے ہیں۔
-
جاری ہے بچوں کی تعلیم کا سلسلہ ۔ تصاویر
Mar ۱۵, ۲۰۲۰ ۱۶:۲۱ایران میں کورونا کے پیش نظر اسکولوں کی چھٹی کے ساتھ ساتھ مختلف چینلز پر مختلف سطح کے تعلیمی کورس بچوں کے لئے شروع کئے گئے ہیں تاکہ چھٹیوں کے سبب انکی تعلیم کا سلسلہ نہ رکے اور گھر کی محبت بھری فضاؤں میں تفریح کے ساتھ ساتھ تعلیم سے بھی بہرہ مند ہو سکیں۔
-
دوکانوں کی دید سے کورونا کا اثر ۔ تصاویر
Mar ۱۴, ۲۰۲۰ ۱۸:۳۹دنیا کے ۲۶۱ ممالک میں سے اس وقت ۱۴۵ سے زائد ممالک کورونا کی لپیٹ میں آ چکے ہیں۔
-
ہانگ کانگ، بلند عمارتوں کا خوبصورت جنگل ۔ تصاویر
Mar ۱۳, ۲۰۲۰ ۱۲:۲۸جیسے جیسے دنیا نے صنعتی ترقی شروع کی اور اُس نے انسانی طبیعت کے تقاضوں کو پیچھے دھکیل کر صنعتی ذہنیت کے ساتھ فیصلے لینے شروع کئے تو بھر دنیا پھر میں مختلف شکلوں میں اسکے اثرات نمایاں ہونا شروع ہوئے۔ منجملہ یہ کہ انسانی رہائش کے لئے اونچی عمارتوں کے ایسے جنگل بنا دئے گئے جنہوں نے انسانی طبیعت میں فراخ دلی، ملن ساری، ملنے جلنے کا جذبہ، انسانیت اور ہمدردی کا گلہ اس طرح گھونٹا کہ دو دو میٹر کے فاصلے پر بنے پنجروں (گھروں) میں برسوں تک ایک ساتھ رہنے والے، ایک دوسرے سے پوری طرح بیگانہ ہو گئے۔
-
جلد ہی قابو میں آجائے گا کورونا ۔ تصاویر
Mar ۱۲, ۲۰۲۰ ۱۹:۴۲ایران میں جا بجا کورونا پر قابو پانے کے لئے مختلف انداز میں خصوصی اقدامات جاری ہیں جن کو دیکھ کر یہ لگ رہا ہے کہ آیندہ چند ہفتوں کے اندر انشاء اللہ ایران میں موذی مرض کورونا پر قابو پا لیا جائے گا۔