-
بارگاہ علوی میں جشن مھدوی ۔ تصاویر
May ۱۱, ۲۰۱۷ ۱۹:۰۰شب نیمۂ شعبان کی آمد اور حجت خدا حضرت ولی عصر امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی ولادت با سعادت کے پر مسرت موقع پر نجف اشرف میں بارگاہ علوی نور و سرور میں غرق نظر آئی۔
-
سنی ہوں یا شیعہ سبھی کے محبوب ہیں سید ابراہیم ۔ تصاویر
May ۱۱, ۲۰۱۷ ۱۹:۱۵حضرت امام رضا علیہ السلام کے حرم مبارک کے متولی اور بارہویں صدارتی الیکشن کے امیدوار، حجت الاسلام والمسلمین سید ابراہیم رئیسی اپنی انتخابی مہم کو جاری رکھتے ہوئے ایران کے شہر زاہدان پہونچے جہاں انکا شاندار استقبال ہوا۔
-
سپریم کمانڈر کیڈٹس کے درمیان پہونچے۔ تصاویر
May ۱۰, ۲۰۱۷ ۰۹:۴۰اسلامی جمہوریہ ایران کے سپریم کمانڈر رہبر انقلاب آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے آج امام حسین (ع) کیڈٹ یونیورسٹی میں طلبا کی پاسنگ آوٹ پریڈ تقریب سے خطاب کیا۔
-
مہمان پرندے ۔ تصاویر
May ۱۰, ۲۰۱۷ ۱۰:۱۷کرہ زمین کے ایکو سسٹم میں مہاجر پرندوں کے اہم کردار کے پیش نظر ۲۰۰۶ میں سال کے ایک دن یعنی۱۰ مئی کو ان پرندوں سے مخصوص کیا گیا جو ہر سال ’’مہاجر پرندوں کے عالمی دن‘‘ کے طور پر منایا جاتا ہے۔
-
علی اکبر(ع) کے شاگرد ۔ تصاویر
May ۰۸, ۲۰۱۷ ۰۹:۵۸یہ تصاویر عراق کی جانب سے ایران پر مسلط کردہ آٹھ سالہ جنگ میں شریک ہونے والے ہزاروں بسیجی رضاکاروں میں سے بعض جوانوں کی ہیں جنہوں نے اپنے جوان قائد ابن الحسین (ع) حضرت علی اکبر علیہ السلام کی پیروی کرتے ہوئے اپنی جان کو ہتھیلی پر سجایا اور اسلام، انقلاب اور اپنے وطن کی سربلندی کی خاطر میدان جنگ میں کود پڑے۔ نہیں معلوم ان میں سے کن لوگوں نے جام شہادت نوش کیا مگر ہم سبھی کے لئے دعائے خیر کے طلبگار ہیں۔
-
یمن میں کالرے کا کہرام ۔ تصاویر
May ۰۸, ۲۰۱۷ ۰۹:۲۰یمن پر پچھلے دو سال سے جاری سعودی خونخواروں کی جارحیت کے نتیجہ میں یمنی عوام انسانی بحران سے رو برو ہیں اور وہاں کے حالات روز بروز ابتر سے ابتر ہوتے جا رہے ہیں۔سعودی عرب غذائی اشیاء اور دواؤں سمیت ہر قسم کا ضروری ساز و سامان یمنی عوام تک نہیں پہونچنے دے رہا ہے۔ ان دنوں تمام تر مشکلات کے علاوہ کالرے (ہیضے) کی مشکل بھی پیدا ہو گئی ہے جس میں اب تک تیرہ سو سے زائد افراد مبتلا ہو چکے ہیں۔
-
حجت الاسلام رئیسی اہلسنت علماء سے ملے ۔ تصاویر
May ۰۷, ۲۰۱۷ ۰۹:۰۵حضرت امام رضا علیہ السلام کے حرم مبارک کے متولی اور آئندہ صدارتی الیکشن کے امیدوار جناب حجت الاسلام والمسلمین سید ابراہیم رئیسی علمائے اہلسنت سے ملاقات کے لئے گئے جہاں عوام نے انکا زبردست استقبال کیا۔اس تقریب میں ایران بھر سے سینکڑوں اہلسنت علماء کرام اکٹھا ہوئے تھے۔
-
تہران میں لگا ہے کتابوں کا میلہ ۔ تصاویر
May ۰۶, ۲۰۱۷ ۰۹:۲۸تہران میں جہاں مذہبی، سیاحتی اور تفریحی مراکز پر کافی چہل پہل نظر آتی ہے وہیں کتابوں کے میلے میں بھی اچھا خاصا ہجوم دکھائی دیتا ہے۔مزے کی بات یہ ہے کہ ہر صنف اور ہر سن کے افراد اس میلے میں نظر آتے ہیں۔
-
دل دہلا دینے والے دلکش مناظر ۔ تصاویر
May ۰۶, ۲۰۱۷ ۰۸:۱۹آسمان میں چمکنے والی بجلی کو قدرت کا ایک عظیم شاہکار کہا جا سکتا ہے،جسے چمکتے وقت اگر دیکھا جائے تو اسکے کڑکنے کی وجہ سے دل لرز اٹھتے ہیں مگر یہی بجلی جب کیمرے میں قید کرلی جاتی ہے تو ایک حسین اور دیدہ زیب منظر میں تبدیل ہو جاتی ہے۔ یہ تصاویر صوبہ مشھد سے لی گئی ہیں جسے تسنیم نیوز نے شائع کیا ہے۔
-
صدارتی مناظرے کا دوسرا دور ۔ تصاویر
May ۰۵, ۲۰۱۷ ۱۹:۲۹ان دنوں ایران کے صدارتی انتخابات کا بازار کافی گرمایا ہوا ہے اور سبھی امیدوار مختلف طریقوں سے اپنی تشہیراتی مہم جاری رکھے ہوئے ہیں۔ایران کے قومی ٹیلی ویژن اور ریڈیو پر بھی انکے لئے متعدد پروگرام ترتیب دئے گئے ہیں۔ اسی سلسلہ کا آج دوسرا مناظرہ براہ راست ٹی وی اور ریڈیو سے نشر ہوا جس کا عوام نے کافی استقبال کیا۔یہ تصاویر دیکھ کر عوامی استقبال کا بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔