-
برکت ویکسین کے 12 سے 18 سال کے پہلے اور دوسرے مرحلے کا کلینیکل ٹرائل
Nov ۲۳, ۲۰۲۱ ۱۵:۳۲ایران میں تیار کی جانے والی برکت ویکسین کے 12 سے 18 سال عمر کے پہلے اور دوسرے مرحلے کا کلینیکل ٹرائل منگل 23 نومبر 2021 سے شروع ہوگيا ہے۔
-
بلدیہ تہران کے بسیج یونٹس کا اجتماع
Nov ۲۲, ۲۰۲۱ ۱۸:۰۵بلدیہ تہران میں رضاکار فورس بسیج کے یونٹس کا اجتماع، منعقد ہوا اس موقع پر میئر تہران ڈاکٹر علی رضا زاکانی نے خطاب کیا اور رضاکار فورس بسیج کی افادیت اور اہمیت پر روشنی ڈالی۔
-
مشہد کے پارکوں میں موسم خزاں کے دلکش مناظر
Nov ۲۱, ۲۰۲۱ ۰۱:۰۵ایران کے مقدس شہر مشہد میں موسم خزاں کے مناظر، ہر دیکھنے والے کے دل کو موھ لیتے ہیں۔
-
اسکول طالب علم بارہواں نینو ٹیکنالوجی اولمپیاڈ
Nov ۲۱, ۲۰۲۱ ۰۱:۰۱اسکول طالب علم بارہواں سائنس اور نینو ٹیکنالوجی اولمپیاڈ جمعہ 19 نومبر 2021 کو تہران کی شہید رجائی یونیورسٹی میں منعقد ہوا۔
-
آیت الله مجتهد شبستری کی نماز جنازہ اور تدفین
Nov ۱۹, ۲۰۲۱ ۱۵:۱۰ماہرین کی کونسل مجلس خبرگان رہبری اور تشخیص مصلحت نظام کونسل کے رکن تبریز کے سابق امام جمعہ صوبہ آذربائیجان شرقی میں نمائندہ ولی فقیہ آیت الله مجتهد شبستری کو آہوں اور سسکیوں میں قم المقدس میں حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے روضہ پر نور کے سایۂ میں سپر خاک کردیا گیا اور جلوس جنازہ اور نماز جنازہ میں علمائے کرام ، طلاب اور مرحوم کے چاہنے والوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
-
شیراز کے قصرالدشت میں پرسیمون(خرمالو) پھل کی فصل
Nov ۱۷, ۲۰۲۱ ۲۱:۰۷خزاں کے موسم میں شیراز کے قصردشت کے باغات سے خرمالو(persimmon) پھل کا توڑا جانا اکتوبر میں شروع ہوتا ہے اور دسمبر کے آخر تک جاری ہے، (persimmon) کی فصل کی مقدار 1500 ٹن ہے اور اس کی زیادہ تر پیداوار خلیج فارس کے ممالک کی منڈیوں میں برآمد کی جاتی ہے۔ قصردشت شیراز میں بہت سے باغات ہیں جن کا رقبہ 1300 ہیکٹر ہے، اس جگہ کی اہم پیداوار انار اور (persimmon) ہے۔
-
ماسولہ میں برفباری کے مناظر
Nov ۱۷, ۲۰۲۱ ۱۹:۲۵ایران کے صوبے گیلان کے سیاحتی گاؤں ماسولہ میں موسم خزاں کی برفباری نے اس علاقے کی خوبصورتی میں چار چاند لگا دیئے ہیں، ماسولہ گاؤں پہاڑوں پر بنے ہوئے گھروں کی وجہ سے سیاحوں کی توجہ کا مرکز رہاہے۔
-
تہران میں ایران اور ترکی کے وزرائے خارجہ کی ملاقات
Nov ۱۵, ۲۰۲۱ ۲۳:۴۶ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاووش اوغلو نے اپنے دورۂ تہران میں اپنے ایرانی ہم منصب حسین امیرعبدالهیان سے ملاقات و گفتگو کی ہے۔ حسین امیر عبد اللھیان کے وزیر خارجہ بننے کے بعد ترکی کے وزیر خارجہ کا یہ پہلا دورۂ ایران ہے۔
-
تہران میں توچال اسکی ٹریک کا افتتاح
Nov ۱۵, ۲۰۲۱ ۲۳:۳۰تہران میں توچال اسکی ٹریک کا افتتاح ہوگيا ہے ، افتتاحی تقریب میں ایران کی اسکی فیڈریشن کے سربراہ عباس نظریان نے شرکت کی ، اس موقع پر اسکی کے شوقین افراد جوش و ولولے کے ساتھ برفباری سے لطف اندوز ہوئے۔
-
شہید طہرانی مقدم کی نایاب تصاویر
Nov ۱۲, ۲۰۲۱ ۱۵:۵۴جنرل شهید حسن تہرانی مقدم (ایران میں میزائل پروگرام کے بانی) کی شہادت کی برسی کی مناسبت سے پیش خدمت ہے ان کی یادگار تصاویر جو بہت کم منظرعام پر آئی ہیں۔