نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام کے چہلم یا اربعین کے موقع پر اس سال پاکستان سے ایک لاکھ سے زائد زائرین کی ایران آمد متوقع ہے۔
آستان قدس رضوی کی جانب سے ملک کے اندر اور سرحد پار زائرین کو خدمات کی فراہمی کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں۔
ایران اور عراق نے رواں سال اربعین حسینی کے خصوصی مارچ کو ’’کربلا، طریق الاقصیٰ‘‘ عنوان کے تحت منعقد کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر نے کہا ہے کہ کربلائے معلی میں روضہ حضرت امام حسین علیہ السلام کے قریب بین الاقوامی اجلاس میں دنیا کے 62 ملکوں کے مندوبین شرکت کریں گے جن میں زیادہ تعداد اہلسنت کی ہوگی ۔
ہر سال کی طرح اور ایران کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں عاشقان امام حسین (ع) کے ساتھ ساتھ اربعین حسینی کے موقع پر زیارت کربلا سے محروم رہ جانے والے تہرانی باشندوں نے پیدل مارچ میں شرکت کی ۔
سحر نیوز رپورٹ
عراقی عوام اور اربعین ملین مارچ میں شریک امام حسین علیہ السلام کے چاہنے والوں نے دنیا کو حیران کر دیا ہے، یہ کہنا ہے عراق کے صدر عبد اللطیف رشید کا۔
اربعین حسینی کی مناسبت سے اہل بیت اطہار علیہم السلام کے عاشق، دنیا بھر سے سرزمین کربلا میں اکٹھا ہوگئے ہیں۔