بحرین میں دہشت گرد امریکی فوج کے اڈے پر ایران کا جوابی حملہ
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i458918-بحرین_میں_دہشت_گرد_امریکی_فوج_کے_اڈے_پر_ایران_کا_جوابی_حملہ
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے بحرین میں امریکا کے الرفاع ہیلی کاپٹر اڈے کے رڈار سینٹرپر کامیاب ڈرون حملہ کیا ہے۔
(last modified 2026-11-15T11:21:14+00:00 )
Nov ۱۵, ۲۰۲۶ ۱۴:۵۱ Asia/Tehran
  • بحرین میں دہشت گرد امریکی فوج کے اڈے پر ایران کا جوابی حملہ

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے بحرین میں امریکا کے الرفاع ہیلی کاپٹر اڈے کے رڈار سینٹرپر کامیاب ڈرون حملہ کیا ہے۔

سحرنیو/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران کے شعبہ رابطہ عامہ نے ایک اعلامیہ جاری کرکے بتایا ہے کہ بحرین میں امریکا کے الرفاع ہیلی کاپٹراڈے کے رڈار سینٹر پر 6 ڈرون طیاروں سے جوابی حملہ کیا گیا ہے

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اپنے اعلامیہ میں ہمیشہ  میدان میں موجود باشرف ملت ایران کو مخاطب کرکے کہا ہے کہ امریکی فوج کی جارحیت کے  محکم جواب میں، سپاہ کے ایرواسپیس ڈیویژن نے بحرین میں الرفاع ہیلی کاپٹر اڈے کے رڈار سینٹر کو چھے ڈرون طیاروں سے نشانہ بنایا ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ایران کے اس دقیق ڈرون حملے کی آوازیں بحرین کے مختلف علاقوں میں سنی گئيں۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اپنے اعلامیہ میں کہا ہے کہ امریکا آبنائے ہرمز میں بظاہر خلاف ورزی کے مرتکب آئل ٹینکروں کے اسکورٹ اور درحقیقت تیل کی اسمگلنگ میں پوری طرح ناکام ہوگیا ہے، اس لئے اب چھوٹے مگر اندھا دھند اقدامات کے ذریعے حیاتی اہمیت کی اس آبی شاہراہ بند ہونے کی جانب سے عالمی رائے عامہ کی توجہ ہٹانے کی کوشش کررہا ہے۔  
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سپاہ کے نوجوان ذہین افسران، ببانگ دہل اعلان کرتے ہیں کہ آبنائے ہرمز بند ہے اور امریکا کی ہر جارحیت کا سخت ترین جواب دیا جائے گا۔

اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ امریکا کے قیمتی ڈرون طیارے، یکے بعد دیگرے، گر کر تباہ ہورہے ہیں اور سپاہ کے زیادہ ڈرون امریکی مراکز کو نشانہ بنانے کے لئے بھیجے جارہے ہیں، تاکہ دشمن جان لے کہ ہمارا جواب منظم اور سخت ہے۔

ہمیں فالو کریں:

Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok  whatsapp channel