• ٹرمپ کی شکست پر قلم کا رد عمل! ۔ کارٹونز

    ٹرمپ کی شکست پر قلم کا رد عمل! ۔ کارٹونز

    Nov ۰۸, ۲۰۲۰ ۰۸:۵۰

    سوشل میڈیا صارفین اور کارٹونسٹ حضرات نے امریکی صدر ٹرمپ کی صدارتی انتخابات میں شکست کے بعد خاکوں کی شکل میں رد عمل دکھایا ہے۔

  • فرانسیسی گستاخ! ۔ کارٹون

    فرانسیسی گستاخ! ۔ کارٹون

    Oct ۲۸, ۲۰۲۰ ۱۷:۴۲

    حضرت رسالتمآب (ص) کی شانِ اقدس میں بدنام زمانہ فرانسیسی جریدے چارلی ہیبڈو کی بارِ دیگر اہانت پر فرانسیسی صدر عمانوئل میکرون نے اسکی حمایت کی اور کہا ہے کہ ملک میں اظہار رائے کی آزادی ہے اور چارلی ہیبڈو کی جانب سے گستاخانہ خاکے شائع کرنے کے فیصلے پر وہ کوئی حکم نہیں دے سکتے اور یہ سلسلہ بدستور جاری رہے گا۔ انکے اس گستاخانہ بیان کی پورے عالم اسلام میں شدید مذمت کی جا رہی ہے اور کئی ممالک نے فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ بھی شروع کر دیا ہے۔

  • خود صیہونی امارات کی دوستی کا مذاق اڑا رہے ہیں!

    خود صیہونی امارات کی دوستی کا مذاق اڑا رہے ہیں!

    Sep ۱۳, ۲۰۲۰ ۲۱:۵۳

    صیہونی ٹولے کے چینل ۱۲ نے امارات اسرائیل نام نہاد صلح معاہدے کے بارے میں ایک ویڈیو نشر کر کے اماراتی ولیعہد بن زائد کا مذاق اڑایا ہے۔

  • جب غاصب و غدار معاہدے کے فریق ہوں تو امن کیونکر ممکن ہے؟! ۔ کارٹون

    جب غاصب و غدار معاہدے کے فریق ہوں تو امن کیونکر ممکن ہے؟! ۔ کارٹون

    Sep ۰۹, ۲۰۲۰ ۱۳:۰۲

    گزشتہ ہفتے جس وقت قبلۂ اول کے غاصب صیہونی ٹولے کا طیارہ، قبلۂ اول کے غدار امارات کے یہاں اترا تو اُس پر لکھے ہوئے لفظ ’’peace‘‘ کو دیکھ کر دنیا والوں کو ہنسی آ گئی۔ تاریخ گواہ ہے کہ ’’صیہونیت اور امن و صلح‘‘، یہ ایسے متضاد مفاہیم ہیں جو کبھی جمع نہیں ہو سکتے اور یہ وہی حقیقت ہے جسے اقتدار و ثروت کے بھوکے رجعت پسند عرب قبیلے سمجھنے سے قاصر ہیں۔

  • اماراتی شیخ غدار نکلا! ۔ کارٹون

    اماراتی شیخ غدار نکلا! ۔ کارٹون

    Aug ۱۸, ۲۰۲۰ ۱۰:۵۵

    محل نشیں اماراتی شیخ سب کو دغا دے گیا۔ متحدہ عرب امارات کے ولی عہد محمد بن زائد آل نہیان نے قبلہ اول بیت المقدس، امت اسلامیہ اور خونخوار صیہونی دشمن کے سامنے ڈٹی فلسطینی عوام کے ساتھ غداری کرتے ہوئے اپنے اقتدار کے بدلے مسجد الاقصیٰ کو بیچ ڈالا اور غاصب صیہونی ٹولے کے ساتھ دوستی کا ہاتھ بڑھا کر اپنی حقیقت آشکار کر دی۔ ابھی کئی اور نقابوں کے سرکنے کا انتظار کیجئے، سعودی قبیلہ، آل خلیفہ (بحرین) اور عمان بھی صف میں کھڑے ہیں!

  • سوشل میڈیا اور گوشہ نشینی! ۔ کارٹون

    سوشل میڈیا اور گوشہ نشینی! ۔ کارٹون

    Aug ۱۱, ۲۰۲۰ ۱۱:۴۷

    سوشل میڈیا میں اجتماعی اور سماجی مفہوم ضرور پایا جاتا ہے مگر اس نے انسان کو بری طرح اپنا اسیر بنا کر گوشہ نشینی کی زندگی گزارنے پر مجبور کر دیا ہے۔

  • سخت گھڑی میں دوست کا سہارا ! ۔ خاکہ

    سخت گھڑی میں دوست کا سہارا ! ۔ خاکہ

    Aug ۰۸, ۲۰۲۰ ۲۳:۳۶

    ایران بیروت سانحے کے بعد سے اب تک لبنان کے شانہ بشانہ کھڑا ہوا ہے اور اُس نے اس سخت گھڑی میں اپنی مکمل حمایت و مدد کا اعلان کیا ہے۔ اب تک ایرانی عوام کم از کم چار امدادی کھیپیں لبنان کے لئے ارسال کر چکے ہیں جن میں غذائی و طبی وسائل کے علاوہ ادویات، میڈیکل ٹیمیں اور فیلڈ اسپتال کا قیام شامل ہے۔ اس کے علاوہ ایران نے بیروت بندرگاہ کی تعمیر نو کے لئے بھی اپنی مکمل آمادگی ظاہر کی ہے۔ (خاکہ از: تسنیم نیوز)

  • ’’حرمِ امن‘‘ کا رکھوالا مسلمانوں کی گھات میں! ۔ کارٹون

    ’’حرمِ امن‘‘ کا رکھوالا مسلمانوں کی گھات میں! ۔ کارٹون

    Aug ۰۴, ۲۰۲۰ ۱۴:۲۵

    سرزمین حجاز بالخصوص حرمین شریفین پر قابض قبیلۂ آل سعود سے آج تک کسی دشمن اسلام کو کوئی تکلیف نہ ہوئی اور کسی دشمن اسلام نے اس کی جانب سے کبھی کسی خطرے کا احساس نہیں کیا۔چاہے وہ امریکہ و اسرائیل ہوں یا کوئی اور۔لیکن بات جب مسلم ممالک کی ہوتی ہے تو آل سعود کے ہمنوا چند ایک رجعت پسند ممالک کےعلاوہ شائد ہی کوئی ایسا اسلامی ملک ہو جو اس کے زہریلے خنجر سے محفوظ رہ پایا ہو۔

  • امریکیوں کی فضائی دہشتگردی! ۔ کارٹون

    امریکیوں کی فضائی دہشتگردی! ۔ کارٹون

    Jul ۲۷, ۲۰۲۰ ۱۳:۲۹

    جمعرات کے روز شام کے راستے لبنان کی جانب پرواز کر رہے ایرانی ایئر لائن ماہان ایئر کے ایک طیارے کے راستے میں دو امریکی جنگی طیاروں نے رکاوٹیں کھڑی کر کے مسافروں کو ہراساں کرنے کی کوشش کی اور اسکے قریب خطرناک شکل میں پرواز کرتے ہوئے دسیوں مسافروں کی جسمانی اور نفسیاتی چوٹوں کا سبب بنے۔ امریکہ کے اس اشتعال انگیز بیان کی اقوام متحدہ، مغربی ایشیا کے لئے یورپ کی انسانی حقوق کی نگراں تنظیم اور متعدد ممالک نے مذمت کرتے ہوئے اسے شہری ہوا بازی کے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔

  • امریکی بحری بیڑے کی آگ، پروپیگنڈا مشینوں کو لے ڈوبی ۔ کارٹون

    امریکی بحری بیڑے کی آگ، پروپیگنڈا مشینوں کو لے ڈوبی ۔ کارٹون

    Jul ۱۵, ۲۰۲۰ ۱۳:۲۱

    مغربی ذرائع ابلاغ نے امریکہ کے جنگی بحری بیڑے میں دھماکوں کے بعد لگی بھیانک آگ کو پہلے چھپانے کی کوشش کی مگر آگ اس حد تک بڑھ گئی کہ اسے بجھانے کے لئے اڑتالیس گھنٹے صرف کرنا پڑے اور پھر چنگاری سے آتشِ فرعون روشن کرنے کے عادی فارسی زبان مغربی ذرائع ابلاغ نے سوشل میڈیا پر بارہ گھنٹے کی تاخیر سے مجبورا اسکی خبریں عام کرنا شروع کیں۔ اس واقعے میں امریکی بحریہ کے پچاس سے زائد اہلکار زخمی بتائے جاتے ہیں۔