• ایک پرندہ جو کئی سال سے صرف مردوں کو پریشان کرتا ہے۔ ویڈیو

    ایک پرندہ جو کئی سال سے صرف مردوں کو پریشان کرتا ہے۔ ویڈیو

    Jul ۰۹, ۲۰۲۱ ۱۲:۰۸

    ایک پرندہ جو کئی سال سے مردوں کو پریشان کر رہا ہے۔ حکایت کچھ یوں ہے کہ چین کی ایک یونیورسٹی کے کیمپس میں ایک سیاہ رنگ کا پرندہ ہے جو گزشتہ کئی برسوں سے ایک درخت پر اپنا آشیانہ بنائے ہوئے ہے۔ ہر گرمی اور بہار کے موسم میں وہ اپنے اُس آشیانے میں آجاتا ہے اور درخت کے قریب سے گزرنے والے ہر مرد کو دیکھتے ہی اُس کے سر کی جانب حملہ آور ہوتا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ پرندہ خواتین کو تنگ نہیں کرتا۔ کچھ سال قبل کسی شخص نے اسکے گھونسلے کو نقصان پہنچا دیا تھا تب سے وہ مردوں کے ساتھ مہربانی کو فراموش کر چکا ہے۔

  • سمندر کی گہرائیوں میں قدرت کی رعنائیوں کا مظہر۔ ویڈیو

    سمندر کی گہرائیوں میں قدرت کی رعنائیوں کا مظہر۔ ویڈیو

    Jul ۰۴, ۲۰۲۱ ۱۲:۰۹

    کہتے ہیں کہ زیرِ آب بسی دنیا روی زمین پر سجی دنیا سے کہیں زیادہ حسین اور حیرت انگیز ہے۔ شاید یہ کہنا بالکل بجا ہو، اسکی ایک وجہ جاننے کے لئے دیکھئے یہ مختصر ویڈیو۔

  • جب پانی سے آگ ابلنے لگی!۔ ویڈیو

    جب پانی سے آگ ابلنے لگی!۔ ویڈیو

    Jul ۰۳, ۲۰۲۱ ۱۱:۳۷

    خلیج میکسیکو میں ایک آئل پلیٹ فارم کے قریب گیس کا ایک پائپ پھٹ جانے کے سبب اس میں آگ لگ گئی جو سمندر کی گہرائی سے اٹھ کر پانی کی سطح پر آگئی اور ایک آگ اگلتے سمندر کا منظر پیش کرنے لگی۔

  • امریکا میں آیا ہولناک آخرالزمانی طوفان۔ ویڈیو

    امریکا میں آیا ہولناک آخرالزمانی طوفان۔ ویڈیو

    Jul ۰۳, ۲۰۲۱ ۱۰:۵۹

    ان دنوں میڈیا اور سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گشت کر رہی ہے جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ امریکی ریاست کنٹاکی میں آئے بھیانک طوفان کی ہے۔

  • اب کار بھی اڑنے لگی۔ ویڈیو

    اب کار بھی اڑنے لگی۔ ویڈیو

    Jul ۰۱, ۲۰۲۱ ۱۲:۲۷

    اسلوواکیہ کے ایک انجینیئر نے ایک ایسی کار تیار کر لی ہے جو تین منٹ کے اندر اندر ایک ہوائی جہاز میں تبدیل ہو کر اڑان بھرنے کے قابل ہو جاتی ہے۔ اس کار کا پہلا کامیاب تجربہ بھی کر لیا گیا ہے۔ یہ ایئرکار کلین ویژن نامی ایک کمپنی نے تیار کی ہے جس نے اپنی پہلی اڑان میں نیٹرا شہر کے ایئرپورٹ سے بریٹیسیلوا ایئرپورٹ تک کی تقریبا سو کلومیٹر کی مسافت کل ۳۵ منٹ میں طے کر لی۔۔

  • سب سے لمبا اور سب سے چھوٹا قد ایک فریم میں!

    سب سے لمبا اور سب سے چھوٹا قد ایک فریم میں!

    Jun ۲۵, ۲۰۲۱ ۱۲:۲۶

    ترکی کے سلطان کوسین وہ شخص ہیں جنہیں دنیا انکے سب سے لمبے قد کی خاطر خوب پہچانتی ہے جبکہ ہندوستان کی جیوتی آمگے وہ خاتون ہیں جو اپنے سب سے کوتاہ قد کے لئے دنیا بھر میں معروف ہو چکی ہیں۔ ان دونوں افراد کو مصر نے دعوت دیتے ہوئے ایک ٹی وی شو میں شرکت کا موقع فراہم کیا۔ باقی تفصیلات ویڈیو آپ کو خود ہی بتا دے گی۔ سلطان کوسین کا قد 2.47 میٹر ہے جبکہ جیوتی کا قد اٹھائیس سال کی عمر میں کل 62.8 سینٹی میٹر ہے۔

  • سخت گرمی میں بھی اس سڑک پر سردی کا مزہ لیجئے!۔ ویڈیو

    سخت گرمی میں بھی اس سڑک پر سردی کا مزہ لیجئے!۔ ویڈیو

    Jun ۲۴, ۲۰۲۱ ۱۳:۴۶

    ایسے وقت کہ جب قطر میں درجۂ حرارت ۴۵ ڈگری تک پہونچ چکا ہے، ایک ایسی سڑک کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جہاں سخت گرمی کے باوجود ۲۳ ڈگری درجۂ حرارت رہتا ہے۔ البتہ یہ کوئی ایسا عمل نہیں جو قدرتی طور پر انجام پایا ہو بلکہ مقامی انتظامیہ نے اس مقصد کو پانے کے لئے سڑک کے اندر دسیوں ایئر کنڈیشنر لگائے ہیں جو مستقل اسکے درجۂ حرارت کو مطلوبہ حد پر قائم رکھنے میں مدد کرتے ہیں۔ بعض مبصرین کا ماننا ہے کہ قطر کا یہ عمل ۲۰۲۲ کے فٹبال ورلڈکپ کے لئے اسکی تیاری کا پتہ دیتا ہے۔

  • ایک طوفان سے کویت کا ہائی وے ریگستان بن گیا

    ایک طوفان سے کویت کا ہائی وے ریگستان بن گیا

    Jun ۲۴, ۲۰۲۱ ۰۹:۵۸

    حال ہی میں کویت سے ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں ریتیلے طوفان کے بعد وہاں کے ایک ہائی وے کو دیکھا جا سکتا ہے جو مکمل طور پر ایک ریگستان کا منظر پیش کر رہا ہے جبکہ گاڑیاں ریت کے درمیان پھنس کر رہ گئی ہیں۔

  • رونالڈو کے بعد اب پوگبا نے بھی سبق دیا!۔ ویڈو

    رونالڈو کے بعد اب پوگبا نے بھی سبق دیا!۔ ویڈو

    Jun ۱۸, ۲۰۲۱ ۱۳:۵۷

    رونالڈو کے بعد اب فرانس کے مسلمان فٹبال اسٹار پاؤل پوگبا بھی سرخیوں میں آ گئے ہیں۔ جرمنی کے خلاف فاتحانہ کارکردگی اور مین آپ دا میچ کا عنوان حاصل کرنے کے بعد پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے اپنے سامنے رکھی بیئر ( non-alcoholic Heineken) کی ایک بوتل کو ہٹا کر نیچے ڈال دیا۔

  • یہ لیجئے، ہرے رنگ کے گوشت کی مچھلی بھی دیکھئے!

    یہ لیجئے، ہرے رنگ کے گوشت کی مچھلی بھی دیکھئے!

    Jun ۱۷, ۲۰۲۱ ۱۲:۵۷

    یہ لیجئے، ہرے رنگ کے گوشت کی مچھلی بھی دیکھئے، سبحان تیری قدرت اے خدا!!