ایک پرندہ جو کئی سال سے صرف مردوں کو پریشان کرتا ہے۔ ویڈیو
https://urdu.sahartv.ir/news/entertainment-i389389-ایک_پرندہ_جو_کئی_سال_سے_صرف_مردوں_کو_پریشان_کرتا_ہے_ویڈیو
ایک پرندہ جو کئی سال سے مردوں کو پریشان کر رہا ہے۔ حکایت کچھ یوں ہے کہ چین کی ایک یونیورسٹی کے کیمپس میں ایک سیاہ رنگ کا پرندہ ہے جو گزشتہ کئی برسوں سے ایک درخت پر اپنا آشیانہ بنائے ہوئے ہے۔ ہر گرمی اور بہار کے موسم میں وہ اپنے اُس آشیانے میں آجاتا ہے اور درخت کے قریب سے گزرنے والے ہر مرد کو دیکھتے ہی اُس کے سر کی جانب حملہ آور ہوتا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ پرندہ خواتین کو تنگ نہیں کرتا۔ کچھ سال قبل کسی شخص نے اسکے گھونسلے کو نقصان پہنچا دیا تھا تب سے وہ مردوں کے ساتھ مہربانی کو فراموش کر چکا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jul ۰۹, ۲۰۲۱ ۰۷:۳۸ Asia/Tehran